Wednesday , December 12 2018

جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا: پاکستانی فوجی سربراہ

اسلام آباد ۔ 22 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج انتباہ دیا کہ کسی بھی نوعیت کی ہندوستانی جارحیت یا غلط مہم جوئی کا یقینی طورپر ٹھوس منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ انھوں نے کھوئی رٹہ اور رٹہ آریان سیکٹرس میں لائن آف کنٹرول او ر سرحد کے پاس اپنے دورہ میں یہ ریمارکس کئے ، انٹر سرویسیس پبلک ریلیشنس نے یہ بات کہی ۔ بتایاگیا کہ فوجی سربراہ نے مقامی کمانڈروں سے ملاقات کی جنھوں نے اُنھیں فائربندی کی خلاف ورزیوں کے تعلق سے واقف کروایا ، بالخصوص ایسی خلاف ورزیاں دن میں ایل او سی اور سرحد پار غیرفوجی آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ 2003ء کے سیس فائر اگریمنٹ کی تعمیل کرنے سے متعلق ہمارے عہد کو کبھی غلط باور نہ کیا جائے کہ ہم کسی بھی صورت میں کوئی کارروائی نہیں کریں گے ۔ ہندوستانی جارحیت یا کسی بھی قسم کی غلط فوجی حرکتوں کا ہم ضرور ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا کریں گے۔ انھوں نے حفاظتی اقدامات بڑھادینے کی ہدایت دی جن میں شہری آبادی کو بچانے کیلئے کمیونٹی شلٹرس کی تعمیر شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT