Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / جاریہ اور آئندہ ماہ نادر فلکیاتی نظارے

جاریہ اور آئندہ ماہ نادر فلکیاتی نظارے

حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) سیاروں کے میرج جوزا سے ٹوٹنے والے تاروں کی بارش کو جاریہ سال کا سب سے قابل دید نظارہ سمجھا جاسکتا ہے۔ فی گھنٹہ 120 تارے ٹوٹتے نظر آئیں گے 13 اور 14 ڈسمبر کو یہ منظر دیکھا جاسکے گا۔ بی ایم برلا سائنس انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر بی جی سدھارتھ نے کہاکہ مدھم اور باریک چاند اس منظر کے دیکھنے میں مددگار ہوگا۔ 13 ڈسمبر چہارشنبہ کی شام اور جمعرات کی علی الصبح فلکیات کے شوقین کثرت سے ٹوٹتے ہوئے تارے آسمان سے گرتے دکھائی دیں گے۔ گزشتہ سال غیر معمولی چمکدار چاند ’’سوپر مون‘‘ کی وجہ سے یہ منظر دیکھا نہیں جاسکا تھا۔ بی ایم برلا سائنس سنٹر نے کہاکہ آئندہ سال 3 جنوری کو سیارہ مریخ چاند کے ساتھ دیکھا جاسکے گا۔ چاند اور مریخ ایک دوسرے کے قریب ہوں گے اور کرۂ ارض سے دیکھے جاسکیں گے۔ کوئی بھی مغربی اُفق پر غروب آفتاب کے وقت ہلال کی تاریخ کو اِس کے بالکل نیچے ایک مدھم سرخ سیارہ دیکھ سکے گا۔ یہی سیارہ مریخ ہوگا جو جھلملاتا ہوا نظر نہیں آتا۔ 4 جنوری کو کرۂ ارض سورج سے اپنے بیضوی مدار پر قریب ترین فاصلہ پر ہوگا۔ 4 جنوری 2018 ء کو کرۂ ارض سورج سے بعید ترین فاصلے پر ہوگی۔ سالانہ ٹوٹتے ہوئے تاروں کی بارش آسمان پر 28 ڈسمبر تا جنوری کا دوسرا ہفتہ دیکھی جاسکے گی۔

TOPPOPULARRECENT