Tuesday , December 11 2018

جاریہ سال آم مہنگے ہوں گے

نئی دہلی۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ سال آم کی پیداوار میں 20فیصد کمی کی وجہ سے آم مہنگے ہوسکتے ہیں۔ گذشتہ ماہ بے موسم بارش کی وجہ سے بھی آم کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جس سے اب آم کی طلب کو پورا کرنا تاجرین کے لئے مشکل ثابت ہوگا جس کا راست اثر گاہکوں پر پڑے گا جنہیں دوگنے اور تین گنے دام ادا کرکے آم خریدنے پڑیں گے۔ صنعتی مجلسAssochamک

نئی دہلی۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ سال آم کی پیداوار میں 20فیصد کمی کی وجہ سے آم مہنگے ہوسکتے ہیں۔ گذشتہ ماہ بے موسم بارش کی وجہ سے بھی آم کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جس سے اب آم کی طلب کو پورا کرنا تاجرین کے لئے مشکل ثابت ہوگا جس کا راست اثر گاہکوں پر پڑے گا جنہیں دوگنے اور تین گنے دام ادا کرکے آم خریدنے پڑیں گے۔ صنعتی مجلسAssochamکے مطابق متحدہ عرب امارات، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، کویت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے بھی آم کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے ان ممالک کو آم برآمد کیا جارا ہے جس کی وجہ سے اندرون ملک آم کی طلب کی تکمیل نہیں ہوسکی ہے۔ پھلوں کا راجہ کہلائے جانے والے آم کو اب ہندوستانی لوگ نہیں کھاسکیں گے جبکہ مندرجہ بالا ممالک کے عوام ’’ ایکسپورٹ کوالٹی ‘‘ کے آموں سے لطف اندوز ہوں گے۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی خاتون کشمیر میں فوت
سرینگر ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں کی بازآبادکاری کی پالیسی کے تحت اپنے شوہر کے ساتھ پاکستانی مقبوصہ کشمیر سے جموںو کشمیر پہونچنے والی ایک عورت آج اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ اس نے چار دن قبل ض لع بانڈی پورہ میں اقدام خود سوزی کی تھی ۔ عبدالماجد لون کی بیوی 35 سالہ سائرہ بیگم 10 اپریل کو شمالی کشمیر میں خود سوزی کی تھی۔ پولیس نے کہا کہ اس کے تین بچوں میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ عبدالماجد لون جو بانڈی پورہ کے نائید کھائی گاؤں کا رہنے والا ہے ، عسکریت پسندوں کی بازآبادکاری پالیسی کے تحت 2010 ء کے دوران براہ نیپال، کشمیر واپس آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT