Friday , November 17 2017
Home / عرب دنیا / جاریہ سال بیرون ملک سے 13لاکھ سے زائدعازمین فریضہ حج ادا کرینگے

جاریہ سال بیرون ملک سے 13لاکھ سے زائدعازمین فریضہ حج ادا کرینگے

جدہ ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حج کمیٹی کے صدرنشین اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ متوقع طور پراس سال 1.335ملین عازمین حج بیرون ملک سے اور 185,000مقامی عازمین فریضہ حج ادا کرینگے۔انہوں نے یہ بات جدہ میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ اس سال آن لائن حج ویزے کو یقینی بنایا گیا ہے ،جسکے تحت حجاج کی رہائش،کھانے کی تینوں وقت فراہمی،ٹرانسپورٹ اور مقامات مقدسہ میں انتظامات کی نگرانی کی جا سکے گی۔شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ اب تک 99,000عازمین حج کنگ عبد  العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ  اور 51,000 پرنس محمد بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ پہنچے ہیں،انہوں نے کہا اس سال 375,000 حجاج عازمین ٹرین سروس سے استفادہ کرسکیں گے دوسری جانب محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ میجر جنرل سلیمان الیحیٰی نے جدہ حج ٹرمینل کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ حجاج کو امیگریشن سے جلد از جلد کلیئر کرنے اور انکی خدمات کے لیے 1800افسران اور کارکنان متعین کیے گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT