Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جاریہ سال سرکاری اسکولس میں داخلوں میں اضافہ

جاریہ سال سرکاری اسکولس میں داخلوں میں اضافہ

جاریہ سال سرکاری اسکولس میں داخلوں میں اضافہ
انگریزی میڈیم میں مثبت ردعمل ، ڈپٹی چیف منسٹر و
وزیر تعلیم کا اسمبلی میں جواب
حیدرآباد۔16ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست کے سرکاری اسکولوں میں جاریہ سال داخلوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ریاست کے 4872سرکاری اسکولوں میں انگریزی میڈیم کے آغاز کے بعد جماعت اول میں 12ہزار 12طلبہ کے داخلوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ حوصلہ افزاء تصور کیا جا رہا ہے۔ مسٹر کڈیم سری ہری نے وقفہ سوالات کے دوران کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے سرکاری اسکولوں میں جملہ 2لاکھ57ہزار 147طلبہ زیر تعلیم ہیں جنہوں نے تعلیمی سال 2016-17کے دوران داخلہ حاصل کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پروفیسر جئے شنکر بڈی باٹا پروگرام کے تحت چلائی گئی خصوصی مہم کے سبب یہ داخلہ یقینی بنائے جا سکے ہیں اور شعور بیداری مہم کے ذریعہ سرکاری اسکولوں میں داخلو ںکی سمت اولیائے طلبہ کو راغب کروایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جاریہ سال پروفیسر بڈی باٹا پروگرام کے دوران ریاست کے 31اضلاع میں پہلی جماعت میں داخلوں کی حوصلہ افزائی کے سبب 20ہزار 606داخلے کروائے گئے ہیں جن میں 12ہزار 12داخلے انگریزی میڈیم میں کروائے گئے ہیں۔مسٹر کڈیم سری ہری نے بتایا کہ سرکاری اسکولو ںمیں پری پرائمری کے آغاز کے متعلق تاحال کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کریم نگر کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔حکومت نے جی او ایم ایس 524جاری کرتے ہوئے 1403سرکاری اسکولو ںمیں پری پرائمری کے آغاز کو منظوری دی ہے جو کریم نگر میں چلائے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT