Friday , April 27 2018
Home / شہر کی خبریں / جاریہ سال مانسون معمول کے مطابق ہونے کی پیش قیاسی

جاریہ سال مانسون معمول کے مطابق ہونے کی پیش قیاسی

حیدرآباد 16 اپریل ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ جاریہ سال جون سے ستمبر تک جنوب مغربی مانسون کے دوران بارش معمول کے مطابق ہوگی ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ معمول سے 97 فیصد تک بارش ہوسکتی ہے جبکہ 56 فیصد امید یہ ہے کہ بارش معمول سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ کے بموجب 50 سال کے اوسط کو دیکھتے ہوئے معمول ( 90 فیصد ) سے کم بارش کی امید صرف 14 فیصد ہے ۔ محکمہ کی جانب سے اوائل جون میں مانسون کے علاقہ واری اوسط کو بھی ظاہر کیا جائیگا ۔ معمول کے مطابق جنوب ۔ مغربی مانسون ہندوستانی معیشت کیلئے اچھی علامت کہا جاتا ہے اور امکان ہے کہ اس سے دیہی علاقوں کی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے اور زرعی بحران میں بھی بہتری آسکتی ہے ۔ جنوب مغربی مانسون لاکھوں کسانوں کیلئے بہت امید کی کرن ہوتا ہے ۔ سال 2018 کیلئے اپنی پہلی پیش قیاسی جاری کرتے ہوئے موسمیات سائنسدانوں نے کہا کہ طویل مدتی اوسط سے بارش 97 فیصد تک ہوسکتی ہے ۔ اس میں پانچ فیصد کی کمی یا زیادتی کا امکان ضرور ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT