جاریہ سال میانمار میں فوج اور باغیوں کی لڑائی میں 200ہلاکتیں

ینگون ۔18 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام)میانمار کی حکومت نے کہا ہے کہ فوج اور باغیوں کے مابین جاری جھڑپوں کے نتیجے میں رواں برس کے آغاز سے اب تک دو سو افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے آج بتایا ہے کہ اس دوران ملکی فوج شان ریجن کے اہم کوکانگ پہاڑی علاقوں میں باغیوں کو پسپا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس دوران 126

ینگون ۔18 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام)میانمار کی حکومت نے کہا ہے کہ فوج اور باغیوں کے مابین جاری جھڑپوں کے نتیجے میں رواں برس کے آغاز سے اب تک دو سو افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے آج بتایا ہے کہ اس دوران ملکی فوج شان ریجن کے اہم کوکانگ پہاڑی علاقوں میں باغیوں کو پسپا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس دوران 126 فوجی بھی مارے گئے۔ دوسری طرف باغیوں نے ملکی فوج کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی ان اہم پہاڑی علاقوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں اور سال کے آغاز سے اب تک ان کے صرف 90ساتھی مارے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT