Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / جاریہ ماہ نیویارک میں ٹرمپ ۔ نتن یاہو ملاقات

جاریہ ماہ نیویارک میں ٹرمپ ۔ نتن یاہو ملاقات

یروشلم، 11 ستمبر (رائٹر) اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا کہ وہ اس ماہ کے اختتام پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے نیویارک میں ملاقات کریں گے ۔ مسٹر یاہو لاطینی امریکی ممالک کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران یہ باتیں کہیں۔ مسٹر نتن یاہو نے کہا، ” میں میکسیکو سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے لئے نیویارک جاؤں گا جہاں میں اپنے دوست صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا۔” مسٹر یاہو اپنے دورے کے پہلے مرحلے کے تحت ارجنٹینا جائیں گے ۔نیو یارک جانے سے قبل اسرائیلی وزیراعظم کولمبیا اور میکسیکو بھی جائیں گے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیویارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے ۔مسٹر یاہو 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT