Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / جاریہ ماہ کے اختتام تک اے ٹی ایم تحدیدات کی برخاستگی متوقع

جاریہ ماہ کے اختتام تک اے ٹی ایم تحدیدات کی برخاستگی متوقع

نئی دہلی ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اے ٹی ایمس کو جاریہ ماہ کے اواخر تک نقد رقم کی سربراہی توقع ہیکہ معمول کے مطابق ہوجائے گی۔ آر بی آئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ذرائع کے بموجب جاریہ ماہ کے اختتام تک اے ٹی ایم سے حاصل کرنے والی رقم پر عائد تحدیدات برخاست کی جاسکتی ہیں۔ اے ٹی ایمس کو روزانہ 9 ہزار کروڑ روپئے نقد رقم سربراہ کی جارہی ہے جو نوٹوں کی تنسیخ کے ابتدائی دنوں میں 2 تا 3 ہزار کروڑ روپئے تھی حالانکہ صورتحال بہتر ہوچکی ہے لیکن قطاریں اب بھی کئی اے ٹی ایمس کے سامنے دیکھی جاسکتی ہیںجس کی بنیادی وجہ رقم حاصل کرنے کی مقدار پر عائد تحدیدات ہیں۔ روزانہ 4500 اور ہفتہ وار 24000 روپئے حاصل کرنے کی تحدید جاری ہے۔ ایک ماہ قبل صرف 30 تا 40 ہزار اے ٹی ایمس کو نقد رقم سربراہ کی جاتی تھی لیکن اب روزانہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ نقد رقم سربراہ کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT