Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / جاریہ موسم سرما کے دوران تلنگانہ میں برف باری!

جاریہ موسم سرما کے دوران تلنگانہ میں برف باری!

حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں جاریہ موسم سرما کے دوران برف پڑسکتی ہے؟

حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں جاریہ موسم سرما کے دوران برف پڑسکتی ہے؟ سال گزشتہ موسم سرما کے دوران شہر کے نواحی علاقہ چیوڑلہ اور وقارآباد کے پہاڑی علاقوں پر شدید برفباری ہوئی تھی جس سے شہر کے نواحی علاقوں میں رہنے والے عوام میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی تھی لیکن اِس سال جاریہ موسم سرما کی شدت بتدریج بڑھتی جارہی ہے اور درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ ریکارڈ کی جارہی ہے۔ حیدرآباد میں جاریہ موسم کا سرد ترین دن چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب کو ریکارڈ کیا گیا چونکہ گزشتہ شب درجہ حرارت 9.2 ڈگری سیلسیس تک پہونچ چکا تھا۔ جس کے سبب نہ صرف شہر میں سردی کی شدت محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے بموجب آئندہ چند ہفتوں میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ریکارڈ کی جاسکتی ہے جس سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ممکن ہے۔ ریاست تلنگانہ کے بیشتر اضلاع بالخصوص راماگنڈم، نظام آباد، میدک کے علاوہ عادل آباد میں شدید سردی ریکارڈ کی جارہی ہے جہاں درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ کے سبب موسم سرما میں مزید شدت پیدا ہورہی ہے۔ تلنگانہ میں سب سے زیادہ سرد مقام ضلع عادل آباد تصور کیا جارہا ہے چونکہ عادل آباد میں درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس تک پہونچ چکا ہے اور چند سال قبل بھی عادل آباد میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ریاست تلنگانہ میں 26 جنوری 2006 ء کو ضلع عادل آباد میں 5.2 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا

لیکن فی الحال ماہ جنوری کے آغاز سے قبل ہی عادل آباد میں درجہ حرارت 4 ڈگری تک پہونچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے بموجب آئندہ مزید تین یوم تک ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ برس شہر کے نواحی علاقوں بالخصوص پہاڑی علاقوں میں ہوئی برفباری سے اِس بات کے خدشات ظاہر کئے جانے لگے ہیں کہ دونوں شہروں کے درجہ حرارت میں اگر مزید گراوٹ ریکارڈ کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں شہری علاقوں میں بھی برفباری کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ جنوبی ہند کے سرد مقامات میں اُوٹی کا تذکرہ کیا جاتا رہا ہے لیکن مستقبل قریب میں تیزی سے تبدیل ہورہے موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ شہر کے اطراف موجود پہاڑی علاقے بھی سرد ترین مقامات میں تبدیل ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT