Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / جاریہ موسم کے مد نظر جی ایچ ایم سی کی 116 مانسون ایمرجنسی ٹیموں کی تشکیل

جاریہ موسم کے مد نظر جی ایچ ایم سی کی 116 مانسون ایمرجنسی ٹیموں کی تشکیل

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( آئی این این ) : جی ایچ ایم سی کمشنر و اسپیشل آفیسر سومیش کمار نے کہا کہ گذشتہ چند یوم سے مسلسل شدید و ہلکی بارش کے مدنظر 116 مانسون ایمرجنسی ٹیمیں کارپوریشن نے تشکیل دی ہیں ۔ کمشنر جو چیف منسٹر کے سی آر کے ہمراہ چین کے دورہ پر تھے اتوار کو دیر رات گئے حیدرآباد واپس ہوئے ۔ پیر کو انہوں نے زونل / ڈپٹی کمشنرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کی اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پانی رکنے کے مقامات پر توجہ دیں اور فوری پانی سے ان مقامات کی صفائی کو اولین ترجیح دیں ۔ پانی کی صفائی کے بعد پلاسٹک ویسٹیج اور دیگر اشیاء کو بھی ہٹالیا جائے ۔ موجودہ طور پر 51 لیبر ٹیمیں ، 31 ایمرجنسی ٹیمیں ، 6 سنٹرل ایمرجنسی ٹیمیں اور 24 انسٹنٹ ریپیرنگ ٹیمیں 24 گھنٹے کام کررہی ہیں ۔ کمشنر نے انجینئرنگ عہدیداروں کو بھی ہدایت دی ہے کہ کھڈوں کی شناخت کرتے ہوئے فوری طور پر عصری پاٹ ہول مشین ( کھڈوں کو بھرنے والی مشین ) کے ذریعہ ان کو بھردیا جائے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ شکایت ہیلپ ڈیسک کے ذریعہ سرکل آفیسیس میں موصولہ شکایت کو نمٹا جائے اور تمام شکایتوں پر ایکشن ٹیکن رپورٹ داخل کی جائے ۔ دریں اثناء جی ایچ ایم سی کمشنر نے نرسنگ راؤ ، ٹاون پلاننگ آفیسر ، راجندرا نگر سرکل کو غیر قانونی تعمیرات کو نہ روکنے پر معطل کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT