Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / جاسوسی اسکینڈل، جج کے تقرر پر استفسار : وینکیا نائیڈو

جاسوسی اسکینڈل، جج کے تقرر پر استفسار : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد ۔ 3 مئی (سیاست نیوز) بی جے پی قائد وینکیا نائیڈو نے آج جاسوسی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی صدارت کیلئے مرکز کی جانب سے جج کے تقرر پر سوال اٹھایا اور اس کو انتہائی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ مرکزی وزیر سشیل کمار شنڈے نے کل جج کے تقرر کا اعلان کیا تھا۔ یو پی اے حکومت نے پچھلے سال ماہ ڈسمبر میں گجرات میں سرکا

حیدرآباد ۔ 3 مئی (سیاست نیوز) بی جے پی قائد وینکیا نائیڈو نے آج جاسوسی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی صدارت کیلئے مرکز کی جانب سے جج کے تقرر پر سوال اٹھایا اور اس کو انتہائی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ مرکزی وزیر سشیل کمار شنڈے نے کل جج کے تقرر کا اعلان کیا تھا۔ یو پی اے حکومت نے پچھلے سال ماہ ڈسمبر میں گجرات میں سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے ایک خاتون کی جاسوسی اسکینڈل (انسوپ اسکنڈل) کی تحقیقات کیلئے ایک پیانل کے تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے انتخابات کے درمیان انوپ گیٹ تحقیقات کیلئے مرکزی اقدامات کو غیرمناسب قرار دیا۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نائیڈو نے بتایا کہ مرکز کی جانب سے جلد بازی میں اس معاملہ کی تحقیقات کے اقدامات کا مقصد بی جے پی وزارت امیدوار نریندر مودی کی بڑھتی مقبولیت کو متاثر کرنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے محاذ تقریباً 300 نشستیں حاصل کرے گا اور مرکز میں ایک مستحکم حکومت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ اور سیما آندھرا دونوں علاقوں میں بہتر مظاہرہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT