Saturday , June 23 2018
Home / عرب دنیا / جاسوسی کے الزام میں دوہری شہریت رکھنے والے کو سزائے قید

جاسوسی کے الزام میں دوہری شہریت رکھنے والے کو سزائے قید

تہران۔12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسا برطانوی۔ ایرانی شہری جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو جاسوسی کے الزام میں چھ سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ ایرانی عدلیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے کسی شہری کو سزائے قید دینے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ میزان خبر رساں ایجنسی کے پراسیکیوٹر عباس جعفری دولت آبادی کا حوالہ دیتے ہوئے سزا کا اعلان کیا جبکہ سزا کس جرم کے لیے دی گئی ہے اس کی تفصیلات نہیں بتائی۔ البتہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ملتا جہاں کسی برطانوی ۔ایرانی شہری کو چھ سال کی سزائے قید سنائی گئی ہو۔ دوسری طرف برطانیہ کے دفتر خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ چھ سال کی سزائے قید دیئے جانے کے معاملہ کی تحقیقات کررہا ہے اور مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی۔ یاد رہے کہ ایران کے 2015ء میں مغربی طاقتوں کے ساتھ کئے گئے نیوکلیئر معاہدہ کے بعد ایسے دوہری شہریت رکھنے والے جن کے مغرب سے روابط ہیں، متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT