Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / جاسوس پر حملے کے سلسلے میں 24 ناٹو ممالک سے روسی سفارتکاروں کا اخراج

جاسوس پر حملے کے سلسلے میں 24 ناٹو ممالک سے روسی سفارتکاروں کا اخراج

لندن ۔ /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ناٹو کے 24 رکن ممالک نے آج روسی سفارتکاروں کو خارج کردیا ۔ کیونکہ برطانیہ میں ایک نرو ایجنٹ پر حملہ کیا گیا تھا ۔ حکومت برطانیہ نے کہا کہ یہ روس کے ساتھ مغربی ممالک کے تعلقات کا ایک نیا موڑ ہے ۔ امریکہ زیرقیادت فوجی اتحاد نے 7 روسی ارکان عملہ کو خارج کردیا اور مزید تین کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔ اس طرح جملہ مشتبہ روسی جاسوسوس کی تعداد جنہیں خارج کیا گیا ہے 150 ہوگئی ۔ جن میں برطانیہ سے خارج شدہ 23 سفارتکار بھی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT