Friday , June 22 2018
Home / تجارت / جاس الوکاس کے آن لائین جیویلری شاپنگ پورٹل کا آغاز

جاس الوکاس کے آن لائین جیویلری شاپنگ پورٹل کا آغاز

حیدرآباد ۔ /17 جنوری ( پریس نوٹ) جنوبی ہندوستان کے جیولری برانڈ ‘ جاس الوکاس نے جیولری مارکٹ میں ان کے موقف کو مضبوط بنانے اور مزید کسٹمرس تک پہنچنے کیلئے آن لائن جیولری شاپنگ پورٹل ‘ josalukkasonline.com کا آغاز کرتے ہوئے e کامرس میں قدم رکھا ہے ۔ جاس الوکاس کا پہلے ہی جنوبی ہند میں موقف بہتر اور مستحکم ہے ۔ آندھراپردیش کرناٹک ‘ ٹاملناڈو اور

حیدرآباد ۔ /17 جنوری ( پریس نوٹ) جنوبی ہندوستان کے جیولری برانڈ ‘ جاس الوکاس نے جیولری مارکٹ میں ان کے موقف کو مضبوط بنانے اور مزید کسٹمرس تک پہنچنے کیلئے آن لائن جیولری شاپنگ پورٹل ‘ josalukkasonline.com کا آغاز کرتے ہوئے e کامرس میں قدم رکھا ہے ۔ جاس الوکاس کا پہلے ہی جنوبی ہند میں موقف بہتر اور مستحکم ہے ۔ آندھراپردیش کرناٹک ‘ ٹاملناڈو اور کیرالا میں اس کے شورومس ہیں ۔ اب وہ آن لائن خریداری کرنے والے کسٹمرس پر توجہ دے رہے ہیں اور ساتھ ہی روایتی آف لائین خریداروں پر بھی جاس الوکاس صرف اعلیٰ معیار کے زیورات فراہم کرتے ہوئے آن لائن جیولری ریٹیل اسپیس میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرنے کا خواہاں ہے ۔

زیورات کو آن لائن خریداری کرنے کے علاوہ کسٹمرس گفٹ کارڈس بھی خریدسکتے ہیں ۔ جنہیں شورومس پر خریداری کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ورگیس الوکا ‘ منیجنگ ڈائرکٹر نے نئے جاس الوکاس ویب سائٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہی آن لائن اسپیس کی اہمیت کو سمجھا ہے اور سوشیل میڈیا میں ہماری اچھی موجودگی رہی ہے ۔ ای کامرس میں ہمارے موقف کو مستحکم کرنا ایک فطری امر ہے ۔ جان الوکا ‘ منیجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ اس پورٹل کے آغاز کے ساتھ نئے اور پرانے دونوں کسٹمرس اب معیاری زیورات کی آن لائن خریداری کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT