Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جامعہ ازہر قاہرہ مصر کے 5 جید قرأ عظام کی حیدرآباد آمد

جامعہ ازہر قاہرہ مصر کے 5 جید قرأ عظام کی حیدرآباد آمد

طیرانگاہ پر حکومت کے پروٹوکول کے ساتھ استقبال، اتحاد بھون میں خیرمقدم
حیدرآباد۔16 جون (پریس نوٹ) عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ ازہر شریف قاہرہ مصر کے پانچ ممتاز قرأ کرام شیخ عبدالفتح خلیل، شیخ عبدالباسط قوفی، شیخ محمد محمود السعید ، شیخ سماعہ زینہ اور شیخ یوسف عقیل کا آج سہ پہر قاہرہ سے حیدرآباد خادم القرآن مولانا پیر سید شبیر نقشبندی القادری محرک عالمی قرآنی و روحانی مہم کی دعوت پر طیران گاہ پر پروٹوکول کے اعلی عہدیداروں حکومت تلنگانہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا جبکہ عاشقان قرآن پاک نے اتحاد بھون بنجارا ہلز پہنچ کر نعرہ تکبیر اللہ اکبر نعرہ رسالت یا رسو اللہ ؐ کی صدائوں میں خیر مقدم کیا۔ مہمان قرأ اکرام نے اپنے میزبان مولانا پیرنقشبندی سے اظہار تشکر کیا کہ انہیں 26 ویں عالمی قرآنی مہم میں نزول قرآن پاک کے مقدس ماہ میں اللہ کے بندوں کو کلام الٰہی اپنے مخصوص مصری لحن میں سنانے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری، الحاج محمد نعیم صوفی چیف کوآڈینیٹر قرآنی مہم، قاری محمد محبوب قادری، جناب خواجہ شریف الدین، جناب سید عمران نے مہمان قرأ کی گلپوشی کی۔ مہمان قرأ کل رات دہلی، دہرادون، مظفر نگر، کلیر شریف، پور قاضی اترپردیش کے دورہ کے بعد 20 جون کی رات حیدرآباد واپس ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT