Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جامعہ ازہر میں امامت اور عالم کی تربیت

جامعہ ازہر میں امامت اور عالم کی تربیت

سفیر مصر ڈاکٹر خالد سے مولانا پیر نقشبندی کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 12 مارچ (پریس نوٹ) عرب جمہوریہ مصر کے سفیر متعینہ ہند ڈاکٹر خالد احمد طاح اور مولانا پیر سید شبیرنقشبندی افتخاری صدر کل ہند انجمن پیشوایان مذاہب نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ہند و مصر کے آپسی قدیم علمی، روحانی، ثقافتی تعلقات کے مزید استحکام کیلئے مشترکہ طور پر عوامی سطح پر کام کریں گے۔ مصر کے سفیر ڈاکٹر خالد اور مولانا پیر نقشبندی نے نئی دہلی میں ہوئی خیرسگالی ملاقات کے دوران مولانا پیر نقشبندی کی قیادت میں گذشتہ 25 سال سے جاریہ عالمی قرآنی و روحانی مہم کو اور بھی مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر سفارتخانہ مصر کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر عبدالرحمن جو عمدہ اردو زبان پر عبور رکھتے ہیں مولانا پیر نقشبندی کو ایک مکتوب اور فارم پیش کیا جس میں ہندوستانی مسلم نوجوانوں کو عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ ازہر شریف قاہرہ میں چھ ماہ کے ’’امامت، خطابت کے عالم کورس کی مفت تربیت کا پیشکش کیا گیا ہے۔ امیدوار کے مکمل اخراجات و زارت امور اسلامی حکومت مصر برداشت کرے گی۔ مولانا نقشبندی کے دفتر ایکتا بھون عقب دفتر وزیراعظم ساوتھ بلاک نئی دہلی نے آج یہ مکتوب اور داخلہ فارم اخبارات کے ذریعہ جاری کیا ہے۔ خواہشمند اس علمی پیشکش سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT