Friday , June 22 2018
Home / عرب دنیا / جامعہ الازہر کے تین سکیورٹی گارڈز جاں بحق

جامعہ الازہر کے تین سکیورٹی گارڈز جاں بحق

قاہرہ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مصر کی سب سے بڑی جامعہ الازہر کے کم از کم تین سکیورٹی گارڈز کوجاں بحق کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں دیگر کئی افراد بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ کارروائی پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوئی جب سکیورٹی گارڈز معمول کے مطابق ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ کارروائی کے دوران زخمی ہو جانے والوں کو اسپتال میں علاج معالجے کی سہولت دی جا رہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کا سراغ لگانے کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے جامعہ الازہر کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے محمد مرسی کے حق میں مظاہرہ کرنے والے متعدد طلبہ گزشتہ ایک سال کے دوران لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وزارت داخلہ نے جامعہ میں کسی بھی قسم کا احتجاج کو روکنے کیلئے سخت انتظامات کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT