Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / جامعہ عثمانیہ میں نیو ڈائریکشن ان اوشین اسٹیڈیز پر سمینار

جامعہ عثمانیہ میں نیو ڈائریکشن ان اوشین اسٹیڈیز پر سمینار

26 تا 28 فروری مقرر ، عالمی سطح کے مندوبین کی شرکت

26 تا 28 فروری مقرر ، عالمی سطح کے مندوبین کی شرکت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : جامعہ عثمانیہ مرکز برائے بین الاقوامی تعلیمات کی جانب سے 26 تا 28 فروری ’ نیو ڈائریکشن ان انڈین اوشین اسٹیڈیز ‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ اس کانفرنس میں تاریخ ، سائنس ، ثقافت و ٹکنالوجی کے ماہرین کے علاوہ بین الاقوامی تعلقات ، معاشیات و ادب کے ماہرین اپنے تجربات بیان کریں گے ۔ ماحولیات میں ہورہی نمایاں تبدیلی کے علاوہ موسمی تغیرات کے وجوہات بالخصوص نظام قدرت کے برخلاف انسانی اقدامات کے سبب پیدا ہونے والی بے ہنگم صورتحال کے سبب بحر ہند میں آنے والے تبدیلیوں اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ کانفرنس کا افتتاح ڈائرکٹر جنرل انڈین کونسل آف ورلڈ انجینئرس مسٹر راجیو کے بھاٹیہ کریں گے جب کہ ڈاکٹر سوسانتھا گونتلکے ( سری لنکا ) کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔ ان کے علاوہ پروفیسر گواپالو ( مراقش ) ، پروفیسر کرسچین بوچرڈ ( کینیڈا ) ، جناب منتصر مامون بنگلہ دیشی سفیر برائے ہند ، پروفیسر روئی کوہیامہ ( جاپان ) اور چاؤرین ( امریکہ ) کانفرنس میں بیرونی مہمان ہوں گے ۔ ہندوستانی مقررین و مبصرین میں مسٹر ادے بھاسکر ، مسٹر موہن گرو سوامی ، اپرجیتا بسواس ، لکشمی سبرامنیم ، آر یس شرما ، سچی موہنتی اور دیگر شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT