Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ کا جشن عظمت مصطفی و دستار بندی حفاظ

جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ کا جشن عظمت مصطفی و دستار بندی حفاظ

نظام آباد۔/19مئی ، ( فیکس ) مولانا محمد ابوالحسن علی رضوی مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ کی اطلاع کے بموجب ہر سال کی طرح اس سال بھی اٹھائیسواں سالانہ جشن عظمت مصطفی و دستار بندی حفاظ 23مئی بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام احاطہ جامعہ منایا جارہا ہے۔ جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولاناالشاہ مفتی محمد سلمان رضا خاں کے علاوہ مولانا سی

نظام آباد۔/19مئی ، ( فیکس ) مولانا محمد ابوالحسن علی رضوی مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ کی اطلاع کے بموجب ہر سال کی طرح اس سال بھی اٹھائیسواں سالانہ جشن عظمت مصطفی و دستار بندی حفاظ 23مئی بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام احاطہ جامعہ منایا جارہا ہے۔ جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولاناالشاہ مفتی محمد سلمان رضا خاں کے علاوہ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ حیدرآباد، مولانا سید غلام غوث قادری پونہ، خلیفہ تاج الشرعیہ، مولانا محمد تراب الدین رضوی مہتمم دارالعلوم غوثیہ رضویہ ناندیڑ، مولانا مفتی محمد ابوالکلام صباحی ناظم دارالعلوم صراط مستقیم کریم نگر، تلگو مقرر ڈاکٹر سید مخدوم محی الدین قادری شرکت اور خطاب کریں گے۔ نظامت کے فرائض مولاناشاذ عرفی انجام دیں گے۔ مدعو علمائے کرام کی حیثیت سے مفتی محبوب عالم رضوی نظام آباد ، مولانا ساجد حسین قادری حیدرآباد، حافظ احمد حسن رضوی حیدرآباد، ڈاکٹر سید حسین نوری سدی پیٹ، مولانا طفیل احمد رضوی کاماریڈی، مولانا محمد معصوم نقشبندی کاظمی، مولانا محمد مصباح اللہ رضوی سرسلہ، مولانا غلام سرور، مولانا محمد انعام الحق ڈچ پلی، مولانا محمد محسن رضا، مولانا محمد شرف الدین ورنگل، مولانا منظر حسین رضوی ایلا ریڈی، مولانا جاوید رضوی، مولانا معراج قادری شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT