Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ کا سالانہ جشن عظمت مصطفی

جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ کا سالانہ جشن عظمت مصطفی

لنگم پیٹ۔/22مئی، (فیاکس ) مولانا ابوالحسن علی رضوی بانی و مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ کی اطلاع کے بموجب ہر سال کی طر ح اس ال بھی اٹھائیسواں سالانہ جشن عظمت مصطفی و دستار بندی حفاظ بتاریخ 23مئی بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام احاطہ جامعہ منایا جارہا ہے، جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا الشان مفتی محمد سلمان رضا خان کے علاوہ م

لنگم پیٹ۔/22مئی، (فیاکس ) مولانا ابوالحسن علی رضوی بانی و مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ کی اطلاع کے بموجب ہر سال کی طر ح اس ال بھی اٹھائیسواں سالانہ جشن عظمت مصطفی و دستار بندی حفاظ بتاریخ 23مئی بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام احاطہ جامعہ منایا جارہا ہے، جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا الشان مفتی محمد سلمان رضا خان کے علاوہ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ حیدرآباد، مولانا سید غلام غوث قادری، مولانا محمد تراب الدین رضوی بانی و مہتمم دارالعلوم غوثیہ رضویہ ناندیڑ، مولانا مفتی محمد ابوالکلام مصباحی ناظم دارالعلوم صراط مستقیم کریم نگر، تلگو مقرر ڈاکٹر سید مخدوم محی الدین قادری شرکت اور خطاب کریں گے۔ نظامت کے فرائض مولانا شاز عرفی انجام دیں گے۔ حافظ و قاری اختر حسین اشرفی اور حافظ و قاری شہریار عالم رضوی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ مدعو علمائے کرام مفتی محبوب عالم رضوی نظام آباد، مولانا ساجد حسین قادری حیدرآباد، حافظ احمد حسن رضوی حیدرآباد، ڈاکٹر سید حسین انوری سدی پیٹ، مولانا طفیل احمد رضوی کاماریڈی، مولانا محمد معصوم نقشبندی کاظمی، مولانا محمد سمیع اللہ رضوی سرسلہ، مولانا غلام سرور، مولانا محمد انعام الحق ڈچپلی، مولانا محمد محسن رضا، مولانا محمد شرف الدین ورنگل، مولانا منظر حسن رضوی ایلا ریڈی، مولانا جاوید رضوی، مولانا معراج قادری شرکت کریں گے۔ سرپرست اعلیٰ جناب معین احمد قادری ایڈوکیٹ ہائی کورٹ حیدرآباد، سرپرست ادارہ جناب ایم اے فہیم کاماریڈی، صدر ادارہ جناب اقبال حسین نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT