Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات

نئی دہلی۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی حکام کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات کرانے کے لئے وزارت فروغ انسانی وسائل کو ہدایت دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جامعہ ملیہ میں بدعنوانیوں کے بعض الزامات سامنے آئے ہیں۔ وزارت فروغ انسانی وسائل نے صدرجمہوریہ کو مکتوب لکھتے ہوئے اس یونیورسٹی میں جاری دھاندلیوں کی تحقیقات کرانے کیلئے اجازت طلب کی تھی۔ یونیورسٹی کے سابق فیکلٹی رکن نے انتظامی بدعنوانیوں کے الزامات عائد کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT