Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پروفیسر شمع پروین نائب صدر جمہوریہ ایوارڈ سے سرفراز

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پروفیسر شمع پروین نائب صدر جمہوریہ ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انٹر ڈسپلنری ریسرچ ان بیسک سائنس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمع پروین کو ممتاز خواتین سائنسی ایوارڈ 2018کیلئے نامزد کیا گیا ۔ ڈاکٹر پروین نے سالماتی حیاتیات تحقیق میں کافی کامیاب کام کیا ہے ۔ ڈینگو ، ذکاء ، انفلو ینز اورسانس سے متعلقہ وائرس پر انہوں نے خاص تحقیق کی ہے۔دنیا کی کئی مشہور سائنس میگزین میں ان کی تحقیقات کو جگہ ملی ہے ۔جامعہ ہمدرد کے بانی او رمعروف حکیم عبدالحکیم کی بیوی سعیدہ بیگم کی یاد میں یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

اس ایوارڈ کے ذریعہ ملک کے اقلیتی اداروں میں تحقیقی وتدوین میں نمایاں کام کرنے والی خواتین سائنسدانوں کے قابل ذکر تعلیمی کاموں کی حوصلے افزائی کی جاتی ہے ۔ملک کے نائب صدر جمہوریہ ۲۳؍ اکٹوبر و جامعہ یونیورسٹی کے کانوکیشن کے موقع پر ڈاکٹر شمع پروین کواس ایوار ڈ سے نوازیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT