Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / جامعہ ملیہ میںسخت پابندیوں پر طالبات کا احتجاج

جامعہ ملیہ میںسخت پابندیوں پر طالبات کا احتجاج

نئی دہلی۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ ہاسٹلس میں مقیم لڑکیوں کے لئے نئے قوانین اور سخت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ ان لڑکیوں کو شرائط و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کا لزوم رکھا گیا ہے۔ رات دیر گئے طالبات کو باہر جانے اور ہاسٹلس کے کمروں سے باہر نکلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اس پر طالبات میں بے چینی پیدا ہوئی اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے فیصلہ کو جانبدارانہ قرار دیاہے۔
تاہم جامعہ کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ طالبات کے مفادات میں بہتر ہے۔ ہاسٹل کا انتظامیہ صرف حقیقی ضرورت مند طالبات کو قیام کی اجازت دے گا۔ ہاسٹل میں مقیم لڑکیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی کو بھی رات دیر گئے باہر جانے یا باہر سے آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لڑکیوں کو ہاسٹل کے قواعد و شرائط پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ یہ سختی آپ کے ہی مفاد میں ہے۔ جامعہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہاسٹلس میں مقیم قوانین کو رات 10 بجے تک باہر رہنے کی اجازت ہے۔ ایک ماہ میں صرف دو مرتبہ وہ رات 10 بجے تک باہر جاسکتی ہے جبکہ ہاسٹلس میں عام دنوں میں باہر رہنے کا وقت رات 8 بجے مقرر ہے۔ طالبان کو ان قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔ طالبات نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یہ قوانین صرف لڑکیوں کے لئے ہیں جبکہ لڑکوں کے ہاسٹلس کے لئے کوئی پابندی نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT