Tuesday , September 18 2018
Home / ہندوستان / جامعہ ملیہ کی طالبات کا انتظامیہ کے صنفی تعصب کیخلاف احتجاج

جامعہ ملیہ کی طالبات کا انتظامیہ کے صنفی تعصب کیخلاف احتجاج

نئی دہلی ۔ 19مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبات نے آج اُن پر تعصب پر مبنی تحدیدات عائد کرنے کے خلاف احتجاج کا آغاز شروع کردیا ۔ ایک ہفتہ قبل ہاسٹل میں مقیم طالبات کو 8 بجے شب کے بعد اپنی غذا تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی ۔ گزشتہ ہفتہ تمام طالبات کو جو ہاسٹل میں مقیم ہیں ہدایت دیدی گئی تھی کہ وہ کرفیو کے اوقات کے بعد خود ہی اپنی غذا حاصل کرکے لائیں۔ اسی طرح کئی قواعد و ضوابط طالبات کی نقل و حرکت پر تحدیدات عائد کررہے تھے ۔ ڈاکٹر ایس اظہر خورشید نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد کل ایک نوٹس جاری کردی گئی ہے جس کے تحت قطعی آخری مہلت میں توسیع دیکر اسے 10بجے شب تک کردیاگیا ہے۔ غذائی اشیاء 10بجے شب تک تیار کی جاسکتی یا حاصل کی جاسکتی ہیں۔ سابق قاعدہ کے مطابق طالبات کو 8 بجے شب تک ہاسٹل پہونچ جانا ضروری تھا اور غذائی اشیاء اُسی وقت ساتھ لانے کی اجازت تھی ۔

TOPPOPULARRECENT