Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / جامعہ نظامیہ آڈیٹوریم کے تعمیری کاموں کا جائزہ

جامعہ نظامیہ آڈیٹوریم کے تعمیری کاموں کا جائزہ

حیدرآباد۔/7فبروری، ( سیاست نیوز) مشیر حکومت تلنگانہ اے کے خان نے آج جامعہ نظامیہ کا دورہ کیا اور وہاں آڈیٹوریم کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا۔ حکومت تلنگانہ نے جامعہ نظامیہ میں آڈیٹوریم کی تعمیر کیلئے 14.65 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ تلنگانہ حکومت کے مشیر نے تعمیری کاموں کی عاجلانہ تکمیل پر زور دیا۔ جامعہ نظامیہ کے ذمہ داروں اور کنٹراکٹرس سے ملاقات کرتے ہوئے تعمیرات سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت جامعہ نظامیہ کی سند کو دیگر یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کے مماثل متصور کرے گی۔جامعہ نظامیہ کے منتظمین نے چیف منسٹر کے اس فیصلہ پر اظہار تشکر کیا ہے۔ اس موقع پر آر اینڈ بی کے ایکزیکیٹو انجینئر حفیظ ، امیر جامعہ نظامیہ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری، مولانا مفتی خلیل احمدشیخ الجامعہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT