Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / جامعہ نظامیہ اور سیاست کے زیر اہتمام دینی گرمائی کورس

جامعہ نظامیہ اور سیاست کے زیر اہتمام دینی گرمائی کورس

نونہالان ملت اور نوجوانوں کو بنیادی دینی تعلیم کی شدید ضرورت‘ مفکر اسلام مفتی خلیل احمد صاحب اور جناب زاہد علی خان کا بیان

نونہالان ملت اور نوجوانوں کو بنیادی دینی تعلیم کی شدید ضرورت‘ مفکر اسلام مفتی خلیل احمد صاحب اور جناب زاہد علی خان کا بیان

حیدرآباد۔14اپریل (سیاست نیوز)نئی نسل کو عصر حاضر کی فتنہ انگزیوں سے محفوظ رکھنے بنیادی دینی تعلیم سے واقفیت کی شدید ضرورت ہے ۔ اس لئے علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ اور روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام 2003 سے انگلش میڈیم کے طلبہ کیلئے گرمائی تعطیلات میں بنیادی دینی تعلیم کا عصری مدارس میں 40 روزہ گرمائی کورس کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ چنانچہ سال حال بھی ان مراکز کے قیام کیلئے روزنامہ سیاست میں جامعہ نظامیہ کے شیخ الجامعہ مولانامفتی خلیل احمد ‘ مولوی سید احمد علی قادری ‘ معتمد جامعہ نظامیہ اور مولانا حافظ محمد عبید اللہ فہیم قادری الملتانی منتظم جامعہ نظامیہ جناب زاہد علی خان مدیر سیاست ‘ جناب میر شجاعت علی جنرل منیجر سیاست‘‘کاایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں طے پایا کہ سال حال بھی جامعہ نظامیہ اور روزنامہ سیاست کے اشتراک سے حسب سابق گرمائی تعطیلات میں انگلش میڈیم کے مدارس میں 3-30تا5-30 بجے دن بنیادی دینی تعلیم کا انتظام کیا جائے مولانامفتی خلیل احمد نے فرمایا کہ موجودہ دور میں نئی نسل کو علم دین سے واقف کروانے کی شدید ضرورت ہے تاکہ وہ عصر حاضر کے فتنہ انگزیوں سے محفوظ رہیں مولانا نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو بنیادی دینی تعلیم سے واقف کروائیں تاکہ ان کے ذہن دین اسلام ‘اللہ و رسول کی محبت سے معمور ہوں۔ قرآن و حدیث سے انہیں واقفیت ہو ۔ مولانانے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آج والدین کو یہ فکر لاحق ہوتی ہے کہ ان کا بچہ کسی اچھے اسکول میں انگریزی تعلیم حاصل کر ے لیکن یہ فکر نہیں ہوتی کہ اس کو ایمان و اسلام سے آگاہ کریں اور دینی تعلیم دلوائیں اس بے توجہی کی وجہ ہمارے نوجوان دین سے دور ہو کر اپنے ایمان کو گنوا رہے ہیں ‘آج نوجوانوں میں ادب و احترام ‘ فرائض کی ادائیگی ‘ ماں باپ کی تعظیم و تکریم ‘ عفت و پاکدامنی ‘ پڑوسیوں کے حقوق ‘ سماجی شعور ‘ اخوت روادری کی تعلیمات ‘سے دوری پیدا ہوگئی ہے ۔ان کا انسداد اخلاقی و دینی تعلیم کے ذریعہ ہی کیا جاسکتا ہے۔ جناب میر زاہد علی خان نے کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بے حد ضروری ہے

اس جانب والدین توجہ کریں اور یہ لازم کرلیں کہ پہلے اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے بعد عصری تعلیم کی طرف توجہ کریں گے۔ ورنہ ہمارے نوجوانوں میں دین سے دوری اور بیزارگی پیدا ہوجائیگی ۔ انگریزی تعلیم اور یوروپی طرز حیات اپنا کر ہمارے نوجوان شعوری یا غیر شعوری طور پر لا دین ہورہے ہیں نہ انہیں اپنی تہذیب و تمدن کا خیال ہے اور نہ دین اسلام کا پاس و لحاظ ۔ اس لئے والدین کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ذہنی نشو ونما ‘ اسلامی افکار اور قرآن و حدیث کی روشنی میں کریں اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ بنیادی دینی تعلیم سے آراستہ کریں ۔ روزنامہ سیاست اور جامعہ نظامیہ کے باہمی اشتراک سے 2003 میں بنیادی دینی تعلیمی گرمائی کورس کا آغاز کیا گیا ۔ الحمد للہ یہ بارہواں سال ہے ۔سال حال افادہ عا م کے پیش نظر ریاست کے علاوہ بیرون ریاست کرناٹک ‘مہاراشٹرا میں بھی مراکز قائم کئے جارہے ہیں ۔ اشاعت علم دین کے خواہشمند‘ ملت کے درد مند اور عصری تعلیم کے مدارس کے ذمہ دار اصحاب جو خصوصی گرمائی دینی جماعتوں کا نظم اپنے مدارس میں کرنا چاہتے ہیں اپنے مطبوعہ لیٹر پیاڈ پر ایک درخواست حضرت شیخ الجامعہ ‘جامعہ نظامیہ کے نام تحریر کر کے پیش کریں ۔ درخواستیں جامعہ نظامیہ کے فیاکس 040-24503267 اور روزنامہ سیاست کے فیاکس نمبر 040-24610379 پر بھی روانہ کئے جاسکتے ہیں۔ جامعہ نظامیہ اور سیاست کے دفتر پر راست درخواستیں بھی جمع کرواسکتے ہیں ۔

گرمائی کلاسیس کے باضابطہ نظم کو برقرار رکھنے معلم اور ضروری کتابیں جامعہ نظامیہ اور روزنامہ سیاست کی جانب سے فراہم کئے جائیں گے ۔ گرمائی دینی کلاسیس کیلئے جو نصاب تیار کیا گیا ہے اپنی نوعیت کا جامع اور مفید کورس ہے ۔ جس میں قرآن مجید ‘ حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘ نماز ‘ وضو ‘ غسل اور طہارت کے بنیادی مسائل ‘ حلال ‘ و حرام کی تمیز ‘ والدین سے حسن سلوک ‘ معلمین و معلمات کا ادب و احترام ‘ رشتہ داروں اور ہمسایہ کے حقوق ‘ سخاوت اخلاق و کردار جیسے امور شامل ہیں ۔ 20؍اپریل تک درخواستیں روانہ کریں ۔ سنٹرس کے منظمین کو صرف صفائی جگہ اور موسم گرما کے پیش نظر صاف پانی کا نظم رکھنا ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر : 9849071327 پر ربط پیدا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT