Thursday , December 13 2018

جامعہ نظامیہ صدی تقاریب ، حکومت تلنگانہ کے تعاون پر اظہار تشکر

حیدرآباد۔16فبروری(سیاست نیوز)علماء جامعہ نظامیہ ‘ قاضی اور نائب قاضی حضرات کے ایک وفد نے نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی سے ملاقات کرتے ہوئے جامعہ نظامیہ کی صدی تقاریب اور بانی جامعہ کے عرس کے موقع پر حکومت تلنگانہ کے گرانقدر تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ ٹی آر ایس قائد جناب وحید احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں جامعہ نظامیہ قدیم طلبہ تنظیم کے ذمہ داران مولانا حافظ عبدالقدیر‘ مولانا سلطان احمد قادری‘ مولانا عبدالنظیر‘ مولانا محی الدین قادری‘ مولانا بشارت‘ مولانا سید ذوالفقار علی قادری‘ مولانا اعجاز اللہ قادری ‘ قاضی وحافظ عار ف علی ‘ قاضی محمد ابراہیم‘ قاضی محمد مختار کے علاوہ دیگر وفد میں شامل تھے جنھوں نے صدی تقاریب کے ضمن میں اندراپریہ درشنی میں منعقد ہونے والے پروگرام میںحائل رکاوٹوں کو دور کرتے پروگرام کے کامیاب انعقاد میںچیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے چندرشیکھر رائو‘ نائب وزیراعلی الحاج محمد محمو دعلی کے گرانقدر تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ اس کے علاوہ بیرونی ممالک سے تشریف لائے مہمانوں کے سرکاری طور پر استقبال پر بھی علماء جامعہ نظامیہ کے وفد نے حکومت تلنگانہ کی ستائش کی۔اس کے علاوہ اجمیر شریف میں تلنگانہ بھون کی تعمیرکے لئے بھی جاری کئے گئے پانچ کروڑ روپئے کو بھی حکومت تلنگانہ کا مستحسن اقدام قراردیا ۔ وفد نے شہر حیدرآباد کو مسلم اکثریت والا علاقہ قراردیتے ہوئے شہر حیدرآباد میںمسلمانوں کے لئے ایک بھون کی تعمیر کے متعلق بھی نمائندگی کی ۔ وفد نے پرانے شہر کے خلوت میں جگہ کی بھی نشاندہی جہاں پر اندرا پریہ درشنی کے طرز پر مسلمانوں کے لئے ایک عمارت تعمیر کی جائے تاکہ مسلمانوں کو مذہبی اور سماجی پروگرام منعقد کرنے کی سہولت مل سکے۔وفد سے ملاقات کے دوران نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی نے جامعہ کی صدی تقاریب کے ضمن میں منعقد ہونے والے تمام تقاریب کو حکومت تلنگانہ کے مکمل تعاون کا بھروسہ دلایا اسکے علاوہ چیف منسٹر تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندرشیکھر رائو کی جانب سے جامعہ نظامیہ کے لئے ایک بڑے پیاکج کے اعلان کی بھی توقع انہوں نے ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT