جامعہ نظامیہ میں آڈیٹوریم کی تعمیر کا تیقن

بودھن /11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر نے سیاست نیوز بودھن سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد کے قدیم تعلیمی ادارہ جامعہ نظامیہ کا ایک وفد چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے اس قدیم درسگاہ کے مسائل سے چیف منسٹر کو واقف کروایا ۔ اس موقع پر موجود رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر نے جام

بودھن /11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر نے سیاست نیوز بودھن سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد کے قدیم تعلیمی ادارہ جامعہ نظامیہ کا ایک وفد چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے اس قدیم درسگاہ کے مسائل سے چیف منسٹر کو واقف کروایا ۔ اس موقع پر موجود رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر نے جامع نظامیہ کے احاطہ میں ایک ہزار نشست گنجائش کے آڈیٹوریم کی تعمیر کروانے کی ضرورت پر زور دیا ایم ایل اے بودھن کے بموجب چیف منسٹر نے فوری مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے محلہ عمارات و شوارع R&B کے عہدیداروں کو 8 کروڑ روپیوں پر مبنی اڈیٹوریم کی تعمیر کیلئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ شکیل عامر کے بموجب ریاست تلنگانہ میں اردو میڈیم کے مدارس میں مخلوعہ 1546 اساتذہ کے جائیدادوں پر بلاتحفظات تقررات کرتے ہوئے اردو مدارس میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کی چیف منسٹر کو تجویز پیش کی اور شکیل عامر نے اردو عالم اور فاضل کورسیس کو انٹرمیڈیٹ وڈگری کے مماثل تسلیم کرتے ہوئے اردو زبان میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کے مواقع فراہم کرنے کی اپیل کی ۔شکیل عامر کے بموجب چیف منسٹر نے وزیر تعلیم مسٹر کڑیم سری ہری کو اردو مدارس میں اساتذہ کے تمام مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے اور عالم فاضلکورسیس کو انٹر و ڈگری کے مماثل قرار دئے جانے کے تعلق سے جائزہ لینے کی ہدایت دی ۔ جناب شکیل کے بموجب جامع نظامیہ کے ذمہ دار احباب کے وفد کے ہمراہ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی اور ارکان اسمبلی کے علاوہ سربراہ جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد بھی شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT