Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / جامعہ نظامیہ کے اَسناد ات کو عثمانیہ یونیورسٹی کی مسلمہ حیثیت

جامعہ نظامیہ کے اَسناد ات کو عثمانیہ یونیورسٹی کی مسلمہ حیثیت

پی ایچ ڈی سطح تک تعلیم کے مواقع، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجس کا بیان

حیدرآباد۔ 21 ستمبر (راست) ڈاکٹر محمد ذوالفقار محی الدین صدیقی ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجس عثمانیہ یونیورسٹی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے ایک اعلامیہ مورخہ21 ستمبر میں جامعہ نظامیہ کے اسنادات کو مسلمہ حیثیت سے منظوری دے دی ہے۔ اپنے مراسلہ میں بتایا کہ جامعہ عثمانیہ کی اعلیٰ اتھاریٹی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس 28 اور 29 اگست کے اجلاس میں جامعہ نظامیہ کے اسنادات کو مسلمہ حیثیت حاصل ہوگئی جس کو حسب ذیل صراحت کے ساتھ ’’شہادۃ المولوی‘‘ عثمانیہ انٹرنس کے مماثل، ’’شہادۃ العالم‘‘ پری ڈگری کورس کے مماثل ’’شہادۃ الفاضل‘‘، بی اے لینگویجس کے مماثل جبکہ ’’شہادۃ الکامل‘‘ ایم اے لینگویجس کے مماثل قرار دی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد ذوالفقار محی الدین صدیقی ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجس نے بتایا کہ جامعہ نظامیہ کے شہادۃ الکامل کے حامل طلبہ ریسرچ اور تحقیق کیلئے جامعہ عثمانیہ کا رخ کرسکتے ہیں اور یہاں پی ایچ ڈی میں داخلہ لے کر ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈین آفس عثمانیہ یونیورسٹی سے یا فون نمبر 9490379870 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT