Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جامع خاندانی سروے اہمیت کا حامل

جامع خاندانی سروے اہمیت کا حامل

نارائن پیٹ /6 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے 19 اگست کو صرف ایک دن میں منعقد کئے جانے والے گھر گھر اور خاندان کے سروے کے موقع پر تمام افراد اپنی تمام مصروفیات کو چھوڑ کر اس دن اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں کیونک اس دن سروے کرنے والے عہدیدار سروے کے دوران 80 کالم پر مشتمل فارم کی خانہ پری کریں گے ۔ ان ہی معلومات کی

نارائن پیٹ /6 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے 19 اگست کو صرف ایک دن میں منعقد کئے جانے والے گھر گھر اور خاندان کے سروے کے موقع پر تمام افراد اپنی تمام مصروفیات کو چھوڑ کر اس دن اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں کیونک اس دن سروے کرنے والے عہدیدار سروے کے دوران 80 کالم پر مشتمل فارم کی خانہ پری کریں گے ۔ ان ہی معلومات کی بنیاد پر مستقبل میں حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کیا جاسکے گا ۔ اس دن کے سروے میں اگر کوئی خاندان اپنی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام ہوسکے تو حکومت کی اسکیمات اور تلنگانہ کی سکونت شکوک ثابت ہوسکتی ہے ۔ 19 اگست کو منعقد ہونے والے گھر اور خاندان کے جامع سروے میں مذہب ، ذات ، راشن کارڈ ، گیس کنکشن ، بنک اکاونٹ ، تاریخ پیدائش ، تعلیمی قابلیت ، پیشہ ، آدھار کارڈ نمبر ، ووٹر شناختی کارڈ نمبر ، مکان کی ملکیت ، برقی کنکشن معذوری کی کیفیت ، زرعی اراضی کی تفصیلات موٹر گاڑیاں وغیرہ کی تفصیلات حاصل کی جائے گی ۔ اس لئے 19 اگست کے دن خصوصی طور پر گھر کے بکس ثبوت کیلئے اسنادات ، آدھار کارڈ ، ووٹر شناختی کارڈ ، گیس کنکشن ، مکان کے کاغذات ، بنک اوکانٹ پاس بک وغیرہ لازمی طور پر ساتھ رکھیں ۔ جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی ، ناظم ضلع جماعت اسملای ، محبوب نگر ۰ غرب ) جناب روف حسام الدین سکریٹری سوٹا ( اے پی ) محمد ظہیرالدین ، ٹی آر ایس ، جناب امیرالدین ایڈوکیٹ ، رکن بلدیہ و دیگر قائدین نے تمام افراد سے خواہش اور اپیل کی ہے ۔ وہ اس جامع سروے میں اپنی تفصیلات ضرور درج کروائیں تاکہ آئندہ کسی بھی اسکیم سے محروم نہ رہنا پڑے اور حکومت کے مراعات حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے اپنے دوست احباب ، رشتہ داروں ، پڑوسیوں اور ملنے جلنے والوں کو ان تفصیلات سے واقف کروانے کی بھی اپیل کی ۔ ناخواندہ افراد کو خانہ پری میں ان کی صحیح رہنمائی کریں تاکہ غلط اندراج نہ ہونے پائے ۔

TOPPOPULARRECENT