Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جامع سروے ،حقیقی تفصیلات درج کریں

جامع سروے ،حقیقی تفصیلات درج کریں

جگتیال 14 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے 19 اگست کو کئے جانے والے مکمل خاندانی سروے کو جلد بازی میں کئے بغیر حقیقی تفصیلات کا اندراج کیا جائے ،اس بات کی ہدایت انیومریٹرس کو جگتیال ڈیویژن آفیسر ایس پدما کرنے کی دی ۔ کل صبح گورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج میں انیومریٹرس کے تربیتی پروگرام میں مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ری

جگتیال 14 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے 19 اگست کو کئے جانے والے مکمل خاندانی سروے کو جلد بازی میں کئے بغیر حقیقی تفصیلات کا اندراج کیا جائے ،اس بات کی ہدایت انیومریٹرس کو جگتیال ڈیویژن آفیسر ایس پدما کرنے کی دی ۔ کل صبح گورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج میں انیومریٹرس کے تربیتی پروگرام میں مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سنہری تلنگانہ کے قیام کیلئے کروائے جارہے ہیں چنانچہ سماجی خاندانی سروے حقیقی خاندانی تفصیلات پر مبنی ہو،اینومریٹرس بغیر کسی پریشانیوں کے ہر گھر پر نو شنل نمبرس مقرر کرتے ہوئے ایک ایک اینومریٹر کو 30 مکانات مقرر کئے گئے ہیں ۔ اینومریٹر انہیں مقررہ کردہ ہر مکانکو پہنچ کر خاندانی افراد کے بتائے ہوئے تفصیلات کو جانچ کر خاندانی سروے فارم میں درج کریں ڈیویژن میں ہر خاندان اینومریٹر کو تعاون کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر جگتیال تحصیلدار ایس پرامود نے مخالف کرتے ہوئے کہا کہ منڈل میں 2400 اینومریٹر کو مقرر کیا گیا ہے اس سروے میں ہر سرکاری ملازمین اور پرائیویٹ ڈگری ،جونیر کالج اور اسکولس کے علاوہ این ایس اسی طلباء بی ایڈ، انجینئرنگ آنگن واڑی، آشا ورکرس ،آئی کے پی میونسپل عملہ اس میں حصہ لیں گے ۔ دو بیاچ بناکر 1000 افراد کو 14 تاریخ اور 1000 افراد کو 16 تاریخ ماباقی افراد کو تربیت دی جائے گی آج کسی وجوہات کی بناء حاضر نہ ہونے والے 14 تاریخ کو دی جانے والے تربیت پروگرام میں حاضر ہونے کیلئے کہا دیگر صورت سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر ایم پی ڈی سری لتا ریڈی، کالج پرنسپل کشن ایم ای او اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT