Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جامع سروے ‘ ضلع میدک میں تمام تیاریاں مکمل

جامع سروے ‘ ضلع میدک میں تمام تیاریاں مکمل

سنگاریڈی ۔13اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں 19 اگست کو حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام گھر گھر جامع سروے پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ ریاستی حکومت تلنگانہ نے اس سلسلہ میں بی وینکٹیشم آئی اے ایس آفیسر کو بحیثیت انچارج آفیسر برائے گھر گھر جامع سروے پروگرام صلع میدک مقرر کیا گیا ہے حکومت تلنگانہ کی جانب سے کروائے جانے والے گھر گھر سرو

سنگاریڈی ۔13اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں 19 اگست کو حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام گھر گھر جامع سروے پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ ریاستی حکومت تلنگانہ نے اس سلسلہ میں بی وینکٹیشم آئی اے ایس آفیسر کو بحیثیت انچارج آفیسر برائے گھر گھر جامع سروے پروگرام صلع میدک مقرر کیا گیا ہے حکومت تلنگانہ کی جانب سے کروائے جانے والے گھر گھر سروے پروگرام میں ریاست تلنگانہ میں جملہ افراد کی تعداد سے آگاہی کے علاوہ خاندانی صورتحال ‘ معاشی وسماجی حالت سے متعلق بھی تفصیلات حاصل کی جائیں گی ۔ گھر گھر سروے پروگرام کے تحت حکومت تلنگانہ آبادی کا تناسب کا پتہ چلاتے ہوئے حکومتی فلاحی و بہبودی اسکیمات کی عمل آوری کو یقینی بنانے اقدامات کرے گی اور گھر گھر سروے میں حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ہی حکومت اپنا منصوبہ تیار کرے گی ۔ بتایا جاتا ہیکہ گھر گھر سروے کے بعد حکومت اپنے پاس آبادی کے تناسب کے متعلق ایک ریکارڈ رکھے گی ۔ سروے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے عہدیداروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔ عوام کو چاہیئے کہ وہ اس سرکاری سروے سے بالکل بھی غفلت نہ برتیں کیونکہ تلنگانہ حکومت کا گھر گھر سروے پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ سروے کیلئے سربراہ خاندان کے دستخط لازمی قرار دی گئی ہے ۔ اراکین ‘ خاندان ‘ مذہب ‘ طبقات ‘ راشن کارڈ کی تفصیلات ‘ بینک اکاؤنٹ ‘ آدھار کارڈ ‘ رہائشی موقف اور الکٹریسٹی بل ‘ پیان کارڈ ‘ڈرائیونگ لائسنس ‘ پاسپورٹ ‘ گیس کنکشن و دیگر تفصیلات حاصل کی جائے گی ۔ حکومت کے اس گھر گھر سروے پروگرام کو اہمیت کا حامل پروگرام قرار دیتے ہوئے حکومت نے 19 اگست کو عام تعطیل کا اعلان بھی کردیا ہے ۔عوام کی جانب سے مذکورہ گھر گھر سروے پروگرام کو مکمل تعاون کی ضرورت ہے ۔عوام کو چاہیئے کہ وہ اس اہم سروے پروگرام سے بالکل بھی غفلت نہ برتیں‘ غفلت کی صورت میں شہریان ریاست تلنگانہ کو مستقبل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ تلنگانہ حکومت کے فلاح و بہبود اورترقیاتی اسکیمات کے حصول کیلئے گھر گھر سروے پروگرام تلنگانہ شہریوں کیلئے ممدو معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔ لہذا 19اگست کو گھر گھر سروے پروگرام کی کامیابی کیلئے ضلع کلکٹر میدک ڈاکٹر اے شرت و عہدیداراوں نے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ گھر گھر سروے پروگرام سے عوام کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور راشن کارڈ کے منسوخ کردیئے جانے کی تفصیلات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ گھر گھر سروے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے تفصیلات پیش کرنے عوام کو چاہیئے کہ 19اگست کو اپنے گھروں میں موجود رہیں ۔

TOPPOPULARRECENT