Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / جامع مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں آج عازمین حج کا تربیتی اجتماع

جامع مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں آج عازمین حج کا تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ 20 جون (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام منتخب عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع اتوار 21 جون کو 10 بجے دن تا ایک بجے دن جامع مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے۔ ممتاز علمائے کرام اور ماہرین فضائل و مناسک حج و عمرہ، آداب زیارت روضہ نبوی ؐ

حیدرآباد ۔ 20 جون (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام منتخب عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع اتوار 21 جون کو 10 بجے دن تا ایک بجے دن جامع مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے۔ ممتاز علمائے کرام اور ماہرین فضائل و مناسک حج و عمرہ، آداب زیارت روضہ نبوی ؐ مدینہ منورہ بیان کریں گے۔ قرأت کلام پاک اور نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔ سفر حج سے متعلق مختلف اہم امور کی تفصیلی وضاحت کی جائے گی۔ تمام منتخب عازمین حج سے بہ پابندی وقت شرکت کرنے اور اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم لانے کی گذارش کی گئی ہے تاکہ وہ اہم امور نوٹ کرسکیں۔ خانگی ٹور آپریٹرز کے توسط سے جانے والے عازمین بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔ عازمین سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ بچوں کو ساتھ نہ لائیں۔

TOPPOPULARRECENT