Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جامع مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں آج عازمین حج کا اجتماع

جامع مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں آج عازمین حج کا اجتماع

حیدرآباد ۔ 21 اگست (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام عازمین حج کا اجتماع اتوار 23 اگست کو 10 بجے دن تا 4.30 بجے شام جامع مسجد حسینی وجئے نگر کالونی روبرو آئی ٹی آئی گلڈ ملے پلی میں منعقد ہوگا۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور صدارت کریں گے اور سفر حج کے انتظامی امور پر روشنی ڈالیں گے۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی صدر مجلس ختم نبوت، مولانا احمد عبیدالرحمن اطہر ندوی اور مولانا مفتی تجمل حسین فضائل و مناسک حج و عمرہ اور آداب زیارت روضہ نبوی ؐ بیان کریں گے۔ عازمین اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم ضرور لائیں۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔

TOPPOPULARRECENT