Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / جامع مسجد حملہ کیس کی تحقیقات 10 دن میں مکمل

جامع مسجد حملہ کیس کی تحقیقات 10 دن میں مکمل

نئی دہلی ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عدالت نے آج دہلی پولیس کی درخواست پر جامع مسجد حملہ کیس کی تحقیقات پوری کرنے کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی ہے۔ انڈین مجاہدین کے شریک بانی یٰسین بھٹکل اور اس کے ساتھی اسداللہ اختر کے خلاف پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ سپٹمبر 2010ء میں جامع مسجد پر دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا اس کیس کے سلسلہ میں پولیس اپنی تحقیقات کو کل سے 10 دن میں پورا کرلے گی جبکہ قبل ازیں عدالت نے پولیس کو 10 اپریل تک تحقیقات پوری کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت دی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج دیا پرکاش نے کہا کہ پولیس نے تحقیقات کو مزید 10 دن کے اندر پورا کرنے اجازت دینے کی درخواست کی ہے لہٰذا ہم اسے 10 دن کی مہلت دیتے ہیں۔ یٰسین بھٹکل اور اسداللہ اختر کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے پر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔ جامع مسجد حملہ کیس کے سلسلہ میں پولیس نے یسین بھٹکل اور اسد اللہ اختر کے علاوہ دیگر کے خلاف بھی ثبوت اکٹھا کئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT