Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / جامع مسجد روم کے دورہ کیلئے مسلمانوں کی پوپ فرانسیس کو دعوت

جامع مسجد روم کے دورہ کیلئے مسلمانوں کی پوپ فرانسیس کو دعوت

وٹیکن سٹی ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس کی جانب سے بین مذہبی دوستی و یگانگت کی ایک علامت کے طور پر اطالوی دارالحکومت روم میں واقع یہودی عبادتگاہ کے دورہ اور احترام کے اظہار کے چند دن بعد اٹلی کی مسلم برادری کے نمائندوں نے پوپ فرانسیس کو روم میں واقع سب سے بڑی مسجد میں حاضری کیلئے مدعو کیا ہے۔ وٹیکن نے کہا کہ پوپ فرانسیس سے مسلمانوں کے ایک وفد نے آج صبح ملاقات کرتے ہوئے شخصی طور پر یہ دعوت دی ہے۔ تاہم مسجد کا دورہ کرنے کی تاریخ کا ہنوز تعین نہیں کیا گیا ہے۔ اٹلی کی اسلامی برادری کی یونین کے سربراہ عزالدین علی زر نے ایک ٹیلیویژن چینل سے کہا کہ پوپ فرانسیس 27 جنوری سے قبل مسجد کا دورہ کرسکتے ہیں۔ تاہم وٹیکن نے دعوت موصول ہونے کی توثیق کے سوائے اور کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ واضح رہیکہ پوپ فرانسیس اپنے بیرونی دوروں کے موقع پر کئی مساجد اور مسلم عبادتگاہوں کے دورے کرچکے ہیں۔ انہوں نے استنبول، یروشلم اور کئی افریقی ممالک کی مساجد میں حاضری دی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT