Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / جامع مسجد قطب شاہی خیرت آباد میں آج حج کمیٹی کا تربیتی اجتماع

جامع مسجد قطب شاہی خیرت آباد میں آج حج کمیٹی کا تربیتی اجتماع

حیدرآباد 9 اگست (پریس نوٹ ) اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے ایک اہم تربیتی اجتماع اتوار 10 اگست کو صبح 10.30 بجے دن تا 4 بجے شام جامع مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں منعقد ہوگا ۔ عالم دین مولانا سید سلمان منصور پوری شیخ الحدیث مدرسہ شاہی مسجد مراد آباد بطور خاص اس اجتماع سے خطاب کیلئے حیدرآباد آرہے ہیں۔ وہ فضائل و مناسک حج و عمرہ اور آداب زیارت روضہ نبوی ؐ اور مدینہ منورہ بیان کریں گے ۔ مولانا ممدوح نے حج کے موضوع پر کئی کتابیں بھی تصنیف کی ہیں ۔ مولانا حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی کا بھی خطاب ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے۔ اس تربیتی اجتماع میں سفر حج سے متعلق اہم امور کی وضاحت کی جائے گی ۔ احرام باندھنے کا عملی مظاہر ہوگا اور احرام کی شرائط بیان کی جائیں گی۔ خانگی ٹور آپریٹرس کے ذریعہ جانے والے عازمین حج بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ جناب عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی سفر حج سے متعلق ضروری امور سے واقف کروائیں گے ۔ عازمین حج سے شرکت اور استفادہ کی اپیل کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT