Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جامع مسجد محبوب نگر کی ترقی قابل ستائش

جامع مسجد محبوب نگر کی ترقی قابل ستائش

صدر نشین ریاستی اقلیتی کمیشن تلنگانہ عابد رسول خاںکا اظہار خیال

محبوب نگر۔/6ستمبر، ( پریس نوٹ ) اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن حکومت تلنگانہ کے صدر نشین جناب محمد عابد رسول خاں نے اچانک جامع مسجد محبوب نگر کا معائنہ کیا اور انتظامی و تعمیری اُمور کا جائزہ لیا اور مسجد ہذا میں عہدیداروں کے ہمراہ 35لاکھ کے ایم پی فنڈ سے تعمیری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ صدر منیجنگ کمیٹی جناب محمد عبدالسمیع سابق کونسلر نے صدر نشین ریاستی کمیشن کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 2006ء میں منیجنگ کمیٹی کا جائزہ لینے کے بعد ایک وسیع وضو خانہ کی تعمیر کی گئی اور مسجد کے اندر کے حصے میں خوبصورت ٹائیلس لگائے گئے اور اطراف کے حصہ میں ساگوان کی لکڑی کے بڑے دروازے لگوائے گئے۔ ایک بوسیدہ مکان میں 50سالہ قبضہ دار کو برخواست کرواکر ایک منی کامپلکس تعمیر کیا گیا۔ اس طریقے سے مارکٹ روڈ پر بھی ایک مکان بوسیدہ تھا اس مکان کی اراضی پر ایک منی کامپلکس تعمیر کیا گیا جس سے آمدنی میں اضافہ ہوا۔ منیجنگ کمیٹی مسجد ہذا کے بوسیدہ میناروں کو شہید کرکے 8لاکھ روپئے کی لاگت سے میناروں کی تعمیر کی گئی جو مقامی عوامی چندہ سے یہ کام مکمل ہوا۔ اب گنبد کی تعمیر کروانا باقی ہے۔ جناب کے چندر شیکھر راؤ وزیر اعلیٰ کے ایم پی فنڈ سے وضو خانہ کے اوپر کے حصہ میں رہائشی کامپلکس تعمیر کیا گیا جس میں13 رومس مکمل ہوئے ہیں جو کرایہ پردیئے گئے۔ اسی طرح سیدھے جانب قدیم کمروں کو جو بالکل بوسیدہ ہوگئے تھے ان کمروں کو بھی زمین بوس کرکے وہاں ایک عمدہ ہال تعمیر کیا گیا ہے جس کی لاگت 10لاکھ روپئے ہے۔ ہال کہ اوپری حصہ میں ایک اردو لائبریری قائم کی جائے گی۔ باب الداخلہ پر کمان و میناروں کے تعمیری کام جاری ہیں جوNRIجناب چاند پاشاہ اپنی والدہ کے نام پر تعمیر کررہے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے دورہ محبوب نگر کے موقع پر جامع مسجد کا دورہ کیا اور منیجنگ کمیٹی کی کارکردگی کو دیکھ کر انہوں نے ایک جنریٹر کی منظوری کا اعلان کیا جس کی لاگت 4لاکھ 36ہزار روپئے ہے۔ عنقریب تنصیب عمل میں آئے گی۔ ریاستی میناریٹیز کمیشن کے صدرنشین جناب عابد رسول خاں نے منیجنگ کمیٹی کی کارکردگی اور مسجد ہذا کی ترقی پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ پہلے انہوں نے اسی جامع مسجد میں نماز ادا کی تھی اس وقت کی مسجد بالکل تبدیل ہوگئی ہے جوکہ اب عالیشان و خوبصورت مسجد نظر آرہی ہے جو قابل ستائش ہے۔ جناب محمد تاج الدین خازن، ایم اے رحمان ممبر نے صدر نشین و ممبران کمیشن کا خیرمقدم کیا اور گلپوشی کی۔ صدر نشین کے ہمراہ مسٹر سردار سرجیت سنگھ، مسٹر ٹھاکر ہردے سنگھ، مسٹر گوتم جین ممبران کمیشن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مصلیان مسجد کے علاوہ ایم اے شمیم الرحمن اسٹیٹ وقف سینا، محمد احمد علی، محمد مجاہد الدین بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT