Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / جامع مسجد کتہ گوڑم وقف بورڈ کی راست نگرانی میں

جامع مسجد کتہ گوڑم وقف بورڈ کی راست نگرانی میں

حیدرآباد۔5۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ نے جامع مسجد بھدرادری کتہ گوڑم کی مینجنگ کمیٹی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامات اپنی راست نگرانی میں لے لیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف اگزیکیٹیو آفیسر منان فاروقی نے 24 جنوری کو احکامات جاری کئے۔ وقف بورڈ نے 29 جنوری 2015 ء کو دو سال کیلئے مینجنگ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ یہ معاملہ ہائی کورٹ میں پہنچا اور عدالت نے حکم التواء جاری کرتے ہوئے وقف بورڈ کو انتخابات منعقد کرنے کی ہدایت دی۔ وقف بورڈ نے 25 جنوری 2016 ء کو ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ نئی کمیٹی کے انتخابات منعقد کریں۔ اسی دوران 21 نومبر 2016 ء کو دو سال کی مدت کیلئے مینجنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی گئی۔ اس معاملہ کو بورڈ کے اجلاس میں رکھا گیا اور متفقہ طور پر کمیٹی کے انتظامات راست نگرانی میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلہ کے مطابق 21 نومبر 2016 ء کو تشکیل دی گئی کمیٹی کالعدم قرار دی گئی اور انسپکٹر آڈیٹر وقف کو انتظامات راست نگرانی میں لینے کی ہدایت دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT