Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / جانا ریڈی کے خلاف کانگریس ارکان اسمبلی کی بغاوت

جانا ریڈی کے خلاف کانگریس ارکان اسمبلی کی بغاوت

ٹی آر ایس حکومت کے ساتھ نرم رویہ ترک کرنے اتم کمارریڈی کا مشورہ

ٹی آر ایس حکومت کے ساتھ نرم رویہ ترک کرنے اتم کمارریڈی کا مشورہ
حیدرآباد۔9مارچ ( سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اُتم کمار ریڈی نے کانگریس کے ارکان اسمبلی کو معذرت خواہی کیلئے مجبور کرنے پر قائد اپوزیشن مسٹر کے جانا ریڈی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کے ساتھ نرم رویہ سے باز آجانے کا مشورہ دیا ۔ کانگریس کے بیشتر ارکان اسمبلی بالخصوص نوجوان ارکان اسمبلی قائد اپوزیشن مسٹر کے جاناریڈی کے انداز کارکردگی سے سخت ناراض ہیں ۔ ابھی تک پارٹی حلقوں میں اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے والے ارکان اسمبلی تادیبی کارروائی کی پرواہ کئے بغیر کھل کر ان کی مخالفت پر اتر آئے ہیں اور آج انہوں نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اُتم کمار ریڈی سے ان کی شکایت کرتے ہوئے ان کے احساسات کو پارٹی ہائی کمان تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس کے بیشتر ارکان اسمبلی نے کہا کہ اپنے ہی ارکان اسمبلی کو معذرت خواہی کیلئے مجبور کرنا قائد اپوزیشن کو زیب نہیں دیتا ‘ اپنے ارکان اسمبلی کا دفاع کرنے کے بجائے جانا ریڈی انہیں بلی کا بکرا بنارہے ہیں ‘ ارکان اسمبلی سے شکایت وصول کرنے کے بعد صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اُتم کمار ریڈی نے اس مسئلہ پر مسٹر کے جانا ریڈی سے معذرت خواہی کرانے پر وضاحت طلب کی اور کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار پر نہیں اپوزیشن میں ہے ۔ عوامی مسائل پر کانگریس کو اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرتے ہوئے حکومت کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے۔ تاہم قائد اپوزیشن کا رویہ حکمراں ٹی آر ایس سے نرم ہو تو ارکان اسمبلی اپنی ذمہ داری کیسے نبھاسکتے ہیں ۔باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ کیپٹن اُتم کمار ریڈی نے بھی جانا ریڈی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا رویہ تبدیل کرنے اور حکومت کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا مشورہ دیا۔
ہے‘ یہاں تک کہ مسٹر سمپت کمار ہی نہیں بلکہ دیگر کانگریس ارکان اسمبلی کو بھی مسٹر جاناریڈی کی رکن اسمبلی کو دی گئی ہدایت ناگوار گزار۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ ایوان میں مہذب انداز اختیار کرنے مسٹر کے جاناریڈی کے نظریہ کی ارکان اسمبلی کانگریس پارٹی مسٹر سمپت کمار کے وقتیہ طور پر مسٹر جانا ریڈی کی ہدایت پر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں معذرت خواہی تو کرلی لیکن وہ (سمپت کمار رکن اسمبلی) مسٹر جاناریڈی پر کافی برہم دکھائی دیتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT