Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / جانسن ٹوئنٹی 20 اور ونڈے کو خیرباد کہنے کیلئے تیار

جانسن ٹوئنٹی 20 اور ونڈے کو خیرباد کہنے کیلئے تیار

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایشیس سیریز 2015ء کے پیش نظر آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل جانسن ٹوئنٹی 20 اور ونڈے کیریئر کو خیرباد کہنے کیلئے تیار ہیں۔ جانسن جوکہ زخمی ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش میں منعقدہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی نمائندگی نہیں کرپائے تھے، اب وہ مکمل صحتیاب ہوکر انڈین پریمئر لیگ میں کنگس الیون پنجاب کی نمائندگی

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایشیس سیریز 2015ء کے پیش نظر آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل جانسن ٹوئنٹی 20 اور ونڈے کیریئر کو خیرباد کہنے کیلئے تیار ہیں۔ جانسن جوکہ زخمی ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش میں منعقدہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی نمائندگی نہیں کرپائے تھے، اب وہ مکمل صحتیاب ہوکر انڈین پریمئر لیگ میں کنگس الیون پنجاب کی نمائندگی کیلئے تیار ہیں۔ تاہم انہوں نے اشارہ دیا ہیکہ وہ آسٹریلیا کیلئے وہ ٹوئنٹی 20 کیریئر کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ 32 سالہ جانسن کی خواہش ہیکہ وہ 2015ء ورلڈ کپ میں آسٹریلیائی فاسٹ بولنگ کی قیادت کریں لیکن اسی برس انگلینڈ میں منعقد شدنی ایشیس سیریز میں ٹیم کی کامیابی ان کی پہلی ترجیح ہے۔

اس ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر جانسن نے کہا کہ وہ اب کافی ذہین ہوچکے ہیں لہٰذا وہ خوشی خوشی ٹوئنٹی 20 کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے کیونکہ ان کیلئے یہ پسندیدہ طرز کی کرکٹ بھی نہیں ہے چونکہ وہ ٹسٹ کرکٹ کو پہلی ترجیح دیتے ہیں۔ جانسن نے مزید کہا کہ ان کا پہلا مقصد انگلینڈ میں منعقد شدنی 2015ء ایشیس سیریز میں شرکت کرنا ہے اور وہ اس مقصد کے حصول کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ جانسن آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف ایشیس سیریز میں 5-0 کی کامیابی میں اصل کھلاڑی ثابت ہوئے جیسا کہ انہوں نے انتہائی خطرناک بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی 22 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 2-1 کی کامیابی دلوائی ہے۔ آسٹریلیا کی اگلی ٹسٹ سیریز اکٹوبر میں متحدہ عرب امارات میں منعقد شدنی ہیں۔ تاہم اس سے قبل وہ ہندوستان کی چار مقابلوں کی ٹسٹ سیریز میں میزبانی کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT