Wednesday , December 12 2018

جانوروں پر رحم کریں، پلاسٹکس بیاگس پر امتناع ضروری

نئی دہلی ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ریاستی حکومتوں سے کہا ہیکہ وہ جانوروں کے تعلق سے ہمدردانہ رویہ اختیار کریں اور پلاسٹک بیاگس پر امتناع عائد کیا جائے جو آوارہ مویشی کھانے کے بعد بری طرح متاثر ہوگے ہیں۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی زیرقیادت بنچ نے حکومتوں پر شدید تنقید کی جو اپنی ریاستوں میں پلاسٹک بیاگس کی تیاری اور استع

نئی دہلی ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ریاستی حکومتوں سے کہا ہیکہ وہ جانوروں کے تعلق سے ہمدردانہ رویہ اختیار کریں اور پلاسٹک بیاگس پر امتناع عائد کیا جائے جو آوارہ مویشی کھانے کے بعد بری طرح متاثر ہوگے ہیں۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی زیرقیادت بنچ نے حکومتوں پر شدید تنقید کی جو اپنی ریاستوں میں پلاسٹک بیاگس کی تیاری اور استعمال کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کو ہونے والی تکلیف کا انہیں احساس کرنا چاہئے۔ یہ جانور سڑکوں پر پڑے پلاسٹک بیاگس کو کھا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ جانوروں کو جو تکلیف اور مشکل پیش آتی ہے اس کا کچھ تو اندازہ کریں۔ بنچ نے کہا کہ آپ اے سی کمروں میں بیٹھ کر یہ کہہ دیتے ہیں کہ قواعد وضع کرلئے گئے ہیں۔ کیا ریاستی حکومتیں ان قوانین اور قواعد پر عمل آوری کے معاملہ میں سنجیدہ ہیں؟

TOPPOPULARRECENT