Tuesday , January 16 2018
Home / دنیا / جانور ذبح کرنا غیر انسانی : برطانوی اسوسی ایشن

جانور ذبح کرنا غیر انسانی : برطانوی اسوسی ایشن

لندن۔ 7 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام)ڈنمارک میں جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی کے بعد اہم یورپی ملک برطانیہ میں بھی حلال طریقے سے جانوروں کے ذبح کرنے کو ’’ ظالمانہ ‘‘ طریقہ قرار دے کر اس پر پابندی عاید کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔ یہ مطالبہ جانوروں کی تنظیم ’برٹش ویٹنری اسوسی ایشن ‘کے منتخب صدر جان بلیک ویل نے کیا ہے۔ بلیک ویل کے مطابق ’’روایتی اور رسمی انداز سے مرغیوں، بھیڑوں اور دوسرے مویشیوں کو ذبح کرنا جانوروں کیلئے تکلیف کا باعث بنتا ہے، اس لئے میں اس معاملے کو مسلمانوں اور یہودیوں کے ساتھ زیر بحث لانا چاہتا ہوں‘‘۔ بلیک ویل نے تسلیم کیا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہو سکتا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ صدیوں پرانے عقاید ہو سکتا ہے پرانے دور میں درست ہوں۔

TOPPOPULARRECENT