Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / جانور کو قتل کرکے بدفعلی کرنے والا شخص گرفتار

جانور کو قتل کرکے بدفعلی کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد /24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ایک جانور کے قتل اور اس کے بعد اس سے بدفعلی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ مائیلاردیوپلی پولیس حدود کے علاقہ شاستری پورم میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ اسلم خان دہلی کا متوطن کو گذشتہ چند روز قبل شہر حیدرآباد سیر و تفریح کی غرض سے آیا تھا اور شاستری پورم کے علاقہ میں جہانگیر نامی شخص کے مکان میں ٹھرا ہوا تھا اور اس پر الزام ہے کہ اس نے کتیا سے بدفعلی کیلئے پہلے اس کا قتل کردیا اور اس سے بدفعلی کی اس دوران مقامی عوام نے جہانگیر کو اطلاع دی اور پولیس میں شکایت درج کردی گئی ۔ پولیس مائیلاردیو پلی نے کتیا کی نعش کو وٹرنری ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے اسلم خان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT