Tuesday , January 23 2018
Home / Health / جانیے قیمتی راز، پائیے صحت کا خزانہ

جانیے قیمتی راز، پائیے صحت کا خزانہ

نیند:

نیند:
نیند کا مناسب نہ ہونا انسان کو سست کر دیتا ہے۔ یہ آپ کے چہرے کے اثرات کو متاثر کرتا ہے اور آپ کے طرزِ عمل پر اثر انداز ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو کم نیند کے عادی ہو چکے ہوں وہ جلد بڑھاپے کی طرف چلے جاتے ہیں۔ نیند کم از کم 7سے 8 گھنٹے ہونی چاہیے۔ کچھ لوگ 6 گھنٹے کی نیند سے بھی گزارہ کر لیتے ہیں اور یہ چیز ان پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ زیادہ نیند سے بھی انسان کا دماغ کنفیوز ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ رات کو دیر سے سو کر صبح دیر سے اٹھتے ہیں۔ یہ بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ ہمیشہ مقررہ وقت پر سو کر مقررہ وقت پر اٹھنے والے لوگ ہی صحتمند زندگی پاتے ہیں۔
گھی یا تیل:
انسان کو سیر شدہ چربی یا تیل سے گریز کرنا چاہیے اور چربی والے گوشت کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ ہمارے جسم کو بہت کم گھی یا چربی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ کچھ حیاتین اے، ڈی، ای اور کے ان میں حل پذیر ہیں۔ زیادہ گھی یا تیل استعمال کرنے سے انسان موٹاپے، دل کے امراض اور کینسر کا شکار ہو جاتا ہے۔ ضرورت سے کم گھی کھانے سے جلد خشک اور ہار مونز میں توازن نہیں رہتا اور توانائی میں کمی واقعی ہو جاتی ہے۔ جدید تحقیق نے یہ بتایا ہے کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور دل کے امراض کو خطرہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ زیتون کے تیل کے علاوہ تِلوں کا تیل اور سورج مکھی کا تیل بھی فائدہ مند ہے۔
… جاری ہے

خوشبو:
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشبو کو پسند فرمایا ہے۔ خوشبو انسان کے دماغ پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔ خوشبو وہ استعمال کرنی چاہیے جن میں پھلوں اور پھولوں کی خوشبو موجود ہو اور انسان خود خوشبو نہ لگائے تو اس کے کمرہ میں خوشبو کا موجود ہونا ضروری ہے۔ آج کل بہت سی بیماریوں کا علاج خوشبو کے ذریعہ ہو رہا ہے۔ جسے اروما تھراپی کہتے ہیں۔ گلاب کی خوشبو انسان کو آرام و سکون دیتی ہے اور گہری نیند لاتی ہے۔ پیپر منٹ اور دار چینی کی خوشبو سکون دیتی ہے۔
پانی اور مشروبات:
پانی زیادہ پینا چاہیے۔ زیادہ پانی جِلد کو صحت مند رکھتا ہے۔ مصنوعی مشروبات سے پرہیز کریں۔ پانی کو کھانے کے ساتھ مت استعمال کریں ،یہ نظام انہضام کو خراب کرتا ہے۔
سبزیاں و پھل:
بہت سی سبزیاں اور پھل انسان کے جسم پر مثبت اثرات رکھتے ہیں مثلاً آم اور انار کھانے سے انسان کے منفی جذبات، ذہنی تنا? کا خاتمہ ہوتا ہے۔ سویابین، مٹر اور دوسری سبزیاں مثلاً گوبھی وغیرہ تھائی رائڈ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ سلاد انسان کے اعصابی تنا? کو کم کرتا ہے اور پرسکون نیند لاتا ہے۔ شلغم اور آلو بھی سکون آور اثرات رکھتے ہیں۔
ورزش:
انسانی جسم کو تندرست رکھنے کے لیے سیر اور ورزش انتہائی ضروری ہے۔ رات کے کھانے کے تقریباً چار گھنٹے کے بعد انسان کو سونا چاہیے۔ اس دوران سیر انتہائی ضروری ہے۔ سیر کچھ دیر کے لیے تیز اور کچھ دیر کے لئے آہستہ ہونی چاہیے ،جس کو چہل قدمی بھی کہا جا سکتا ہے۔
سورج کی گرمی:
سردیوں کے موسم میں کچھ عرصہ تک دھوپ میں رہنا ضروری ہے کیونکہ اس سے انسانی جسم میں حیاتین ڈی پیدا ہوتی ہے۔ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ صبح کی دھوپ سے فائدہ اٹھانا چاہیے، بعد میں اتنا فائدہ نہیں ہوتا۔ سردیوں میں دھوپ میں دن میں کم از کم دو گھنٹے ضرور بیٹھیں اور گرمیوں میں صبح نصف گھنٹہ کافی ہے۔ دھوپ سے انسانی جسم سے تھکاوٹ، وزن کا بڑھ جانا، سستی وغیرہ دور ہو جاتی ہے۔
پروٹین:
پروٹین کا زیادہ تر ذریعہ جانورں کے بجائے دالوں سے حاصل کرنا چاہیے۔ جانورں سے زیادہ پروٹین کی وجہ سے انسانی جسم میں پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ یہ جگر اور گردوں کے فعل کو خراب کرتے ہیں۔ دل کے امراض اور کینسر جیسے عوارض پیدا ہوتے ہیں۔ مچھلی اس لحاظ سے بہترین غذا ہے کیونکہ اس میں چربی کی مقدار بھی کم ہوتی ہے اور دوسرے غذائی اجزاء￿ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے لہٰذا دالوں، لوبیا وغیرہ سے پروٹین حاصل کریں۔
لباس:
انسان کی صحت پر لباس بہت اثر انداز ہوتا ہے۔ گندا لباس انسان کو سستی کی طرف مائل کرتا ہے۔ صاف لباس انسان میں فرحت اور آسودگی پیدا کرتا ہے۔ ہمیشہ اپنی پسند اور رنگ کا صاف ستھرا لباس استعمال کریں۔

TOPPOPULARRECENT