Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / جانی نقصان کو روکنے آرمی کے احتیاطی اقدامات

جانی نقصان کو روکنے آرمی کے احتیاطی اقدامات

نئی دہلی ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ انھوں نے آرمی کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنس کے دوران فورس میں ’’ممکنہ حد تک‘‘ جانی نقصانات نہ ہونے پائیں اور آرمی ضروری احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔ پاریکر جنھوں نے کرنل ایم این رائے کی فیملی سے ملاقات کی ، جو 27 جنوری کو جموں و کشمیر

نئی دہلی ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ انھوں نے آرمی کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنس کے دوران فورس میں ’’ممکنہ حد تک‘‘ جانی نقصانات نہ ہونے پائیں اور آرمی ضروری احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔ پاریکر جنھوں نے کرنل ایم این رائے کی فیملی سے ملاقات کی ، جو 27 جنوری کو جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارے گئے، انھوں نے کہا کہ وہ انھیں تمام تر مدد کا شخصی طور پر تیقن دے چکے ہیں۔ وزیر دفاع نے کرنل رائے کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور کہا کہ وہ بہادر آفیسر تھے۔ پاریکر نے اس فیملی سے کل شام دہلی کنٹونمنٹ میں کری اپا وہار قیامگاہ پر ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا۔

TOPPOPULARRECENT