Monday , February 19 2018
Home / ہندوستان / جانی واکر’’میں بمبئی کا بابو ،نام میرا انجانہ‘‘

جانی واکر’’میں بمبئی کا بابو ،نام میرا انجانہ‘‘

ممبئی، 10نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں اپنی زبردست مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں گدگدی پیدا کرنے والے ہنسی کے شہنشاہ جانی واکر کو بطور اداکار اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے بس کنڈکٹر کی نوکری بھی کر نی پڑی تھی۔جانی واکر اندور (مدھیہ پردیش) میں 11نومبر 1920کو پیدا ہوئے۔ ان کا حقیقی نام بد ر الدین جمال الدین قاضی عرف جانی تھا۔ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا ۔ ممبئی میںان کے والد کے ایک دوست پولس انسپکٹر تھے جن کی سفارش پر انہیں بس کنڈکٹر کی نوکری مل گئی۔یہ نوکری پاکروہ کافی خوش ہوگئے کیوں کہ انہیں مفت میں ہی پوری ممبئی گھومنے کا موقع مل گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں ممبئی کے فلم اسٹوڈیو میں بھی جانے کا موقع مل جایا کرتا تھا۔ ان کا بس کنڈکٹری کرنے کا انداز بھی کافی دلچسپ تھا۔ وہ اپنے خاص انداز میں آ واز لگاتے ’’ماہیم والے پاسنجر اُتر نے کو ریڈی ہوجاؤ لیڈیز لوگ پہلے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT