Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جان لیوا مرض سے متاثر کم عمر لڑکا ایک دن کا کمشنر پولیس

جان لیوا مرض سے متاثر کم عمر لڑکا ایک دن کا کمشنر پولیس

حیدرآباد۔ 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) جان لیوا امراض سے متاثر کم عمر بچوں کی خواہشات کی تکمیل کیلئے ’’میک اے وِش فاؤنڈیشن‘‘ کی جانب سے ایک دن کیلئے 8 سالہ لڑکے کو حیدرآباد سٹی کمشنر پولیس بنایا گیا۔ ضلع نلگنڈہ کے سوریہ پیٹ سے تعلق رکھنے والے جماعت دوم کے طالب علم ایم روپ ارونا جو خون کی جینیاتی خرابی کا شکار ہے اور وہ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر بننے کا خواہش مند تھا اور اس سلسلے میں ’’میک اے وِ فاؤنڈیشن‘‘ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کمسن لڑکے کی خواہش کا اظہار کیا۔ روپ ارونا کو اعزاز کے ساتھ ایک دن کا سٹی کمشنر پولیس بنایا گیا اور یہ کمسن نے کمشنر پولیس کی وردی میں ملبوس دفتر پولیس کمشنر میں پولیس جوانوں کی سلامی لی اور اپنے عہدہ کا جائزہ بھی حاصل کیا۔ اس موقع پر کمشنر پولیس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جان لیوا امراض سے متاثرہ بچوں کی خواہش کی تکمیل کیلئے سابق میں بھی حیدرآباد سٹی پولیس نے اسی قسم کے اقدام کئے تھے جس میں کریم نگر کے کم عمر لڑکے صادق کو کمشنر پولیس بنایا گیا تھا۔ انہوں نے جان لیوا مرض تھلاسیمیا سے متاثر روپ ارونا سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT