Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / جان کیری کا دورۂ تیونس، امریکی تعاون کی پیشکش

جان کیری کا دورۂ تیونس، امریکی تعاون کی پیشکش

تونیس ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے تیونس میں جمہوریت کے فروغ کو سراہتے ہوئے اِس شمالی افریقی ملک کو واشنگٹن کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ یہ بات انہوں نے تیونس کے اپنے غیر اعلانیہ اور مختصر دورہ کے موقع پر کہی۔ اِس موقع پر کیری نے تیونس کے صدر منصف مرزوقی اور وزیر اعظم مہدی جمعہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ کیری کے بقو

تونیس ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے تیونس میں جمہوریت کے فروغ کو سراہتے ہوئے اِس شمالی افریقی ملک کو واشنگٹن کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ یہ بات انہوں نے تیونس کے اپنے غیر اعلانیہ اور مختصر دورہ کے موقع پر کہی۔ اِس موقع پر کیری نے تیونس کے صدر منصف مرزوقی اور وزیر اعظم مہدی جمعہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ کیری کے بقول امریکہ اور تیونس کے مابین جلد ہی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، جس کا آغاز وزیر اعظم کے واشنگٹن کے دورہ سے ہوگا۔ کیری نے اپنے بیان میں تیونس کو درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا اور یہ بھی بتایا کہ تیونس حکومت کی جانب سے مالی امداد کی درخواستوں پر غور ہورہا ہے۔

سال 2013 ء میں 134 صحافی
ہلاک ہوئے : رپورٹ
لندن ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ’انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹیٹیوٹ‘ نے کہا کہ سال 2013ء کے دوران ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے جملہ 134 افراد اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانے کے دوران ہلاک ہوئے۔ اِن میں سے اکثریت کو دانستہ طور پر شکار بنایا گیا تھا۔ یہاں برطانوی دارالحکومت میں قائم ادارہ کی منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مہلوکین میں سے 65 کی ہلاکت مسلح تنازعات کے دوران جبکہ51 کی ہلاکت جرائم اور کرپشن سے متعلق رپورٹنگ کرتے وقت ہوئی۔ 2012ء کے دوران میڈیا کے 152 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT